مکی اور مدنی سورتوں میں خصوصیات اور اسکی افادیت

• مکی سورتوں میں کئی مقامات پر لفظِ "کلا" آیا ہے
• مکی سورتوں میں سجدہِ تلاوت آیا ہے
• مکی سورتوں میں حروفِ مقطعات لائے گئے ہیں، سوائے سورہ بقرہ اور سورہ اٰلِ عمران کے، کیونکہ یہ مدنی سورتیں ہیں
• مکی سورتوں میں عموما "یا ایھا الناس" کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے
• مکی سورتوں میں پچھلی قوموں اور انبیاء علیھم السلام کے قصائص بیان کئے گئے ہیں

• مدنی سورتوں میں عموما "یا ایھا الذین اٰ منو" کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے
• مدنی سورتوں میں احکامات نازل کئے گئے
• مدنی سورتوں میں اسلامی حدود اور سزائیں بیان کی گئیں ہیں
• مدنی سورتوں میں منافقوں کے بارے میں بیان کیا گیاہے
• مدنی سورتوں میں جہاد کا ذکر کیا گیا ہے
مذکورہ بالا فرق جاننے ہی سے انسان کی عقل میں یہ پہچان واضح ہوجاتی ہے کہ کون سی سورۃ کب نازل ہوئی جو قرآن کو سمجھنے میں ایک اہم کردار ادا کردی ہے۔فہم ِ قرآن میں مکی اور مدنی سورتوں کے متعلق جاننے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ کون سا حکم کس کیلئے ہے اور ساتھ ہی شانِ نزول جاننے میں بھی آسانی ہوجاتی ہے۔
 

Engr. Allama Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Engr. Allama Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Engr. Allama Muhammad Shoaib Ikram: 25 Articles with 54784 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.