شہد کے طبی فوائد

ہر گھر میں شہد ضرور کھایا جاتا ہے جس کی وجہ اس کا مزیدار ذائقہ اور اس کے فوائد ہیں،قدرت نے اس خوارک میں اس قدر فائدے رکھے ہیں جن کا انسان کو احساس بھی نہیں ہے،آئیے آپ کو شہد کے ایسے ہی فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں،اگر آپ اپنی کھانسی کی وجہ سے پریشان ہیں اور روز روز کھانسی کے شربت پی کر تنگ آچکے ہیں تو پریشان مت ہوں،آپ کو چاہیے کہ شہد کا استعمال کریں اور اس مصیبت سے نجات پالیں۔اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی کھانسی ٹھیک ہوجائے گی بلکہ آپ کے گلے کو بھی بہت زیادہ آرام ملے گا،ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ شہد میں انٹی بیکٹیریا خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اسے کھانے سے معدے میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں،یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ شہد کا رنگ جتنا گہرا ہوگااتنا ہی اس کی انٹی بیکٹیریل خصوصیات زیادہ ہوں گی،شہد زخموں کو جلد مندمل کرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ شہد میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا اگر اسے زخموں پر لگایا جائے تو یہ جلد مندمل ہوجاتے ہیں،اگر زخم والی جگہ پر شہد لگایا جائے تو وہاں ایک باریک سی پرت بن جاتی ہے اور وہ جگہ جلد ٹھیک ہوجاتی ہے،جب بھی شہد کھلی فضا میں آتا ہے تو آکسیجن کی وجہ سے شہد میں ایک انزائم ہائیڈروجن پر آکسائیڈ بناتا ہے جس سے زخم ٹھیک ہونے لگتا ہے۔شہد نہ صرف زخم کو جلد ٹھیک کرتا ہے بلکہ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو شہد کی وجہ سے جلن کا احساس کم ہوجاتا ہے اور چھالے بھی نہیں بنتے اس کے علاوہ اگر آپ اپنی جلد کے کھردرے پن یا خرابی کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس کے لئے شہد کو آزما کردیکھیں۔شہد میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ اس میں موجود فاسد مواد کو ختم کرتا ہے۔اگر آپ شہد کو اپنے چہرے پر بطور ماسک استعمال کریں تو آپ کی رنگت صاف ہونے کے ساتھ جلد بھی چمکدار ہونے لگے گی اوراگر آپ کو رات نیند نہ آئے اور بستر پر بار بار کروٹ بدلنی پڑے اور نیند کی گولیاں کھانی پڑیں تو پریشان مت ہوں بلکہ شہد کھائیں،اس قدرتی غذا میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نیند لانے میں بہت مددگار ہوتی ہے،اس میں شکر اور گلوکوز کی قدرتی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ جسم کو بہت زیادہ توانائی دیتا ہے،اگر آپ اسے اپنی خوراک میں باقاعدگی سے استعمال کریں تو آپ کا جسم ہلکا پھلکا اور تروتازہ رہے گا،آپ چاہیں تو اپنے بالوں میں شہد لگا کر انہیں خوبصورت بنا سکتے ہیں۔یہ شیمپو اور کنڈیشنر کا متبادل ہوگا اور قدرتی طور پر آپ کے بالوں کو لمبا کرے گا،اگر آپ روزانہ شہد استعمال شروع کردیں تو آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے بآسانی محفوظ رہ سکیں گے ماہرین کے مطابق شہد یوں تو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ بے شمار فائدے دے سکتا ہے،اگر باقاعدگی سے اس کا استعمال کیا جائے تو آپ یہ فائدے حاصل کرسکتے ہیں،نزلہ، زکام اور معدے کے امراض سے حفاظت۔روز صبح گرم پانی کے ساتھ لیموں اور شہد کا استعمال نزلہ اور زکام سے حفاظت دے گا،لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیا جیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی یوں آپ معدے کی بیماریوں سے بچے رہیں گے،صبح اٹھنے کے بعد اکثر لوگوں کو اپنا سر بھاری محسوس ہوتا ہے جس سے نجات پانے کے لیے وہ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں،نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی استعمال کرنے سے توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ خود کو چاک و چوبند محسوس کریں گے نتیجتاً آپ کو چائے کافی کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی،نظام ہاضمہ میں بہتری۔نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو فعال اور بہتر کرتا ہے،قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے،وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پینا چاہیئے،یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا ہے اور وزن میں کمی لاتا ہے،لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے ہیں اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں جلد صاف ہونے لگتی ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے،یہ شہد کی چند خصوصیات تھیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قدرت کا یہ عظیم الشان تحفہ کتنی اہمیت و افادیت کا حامل ہے، ربّ ذوالجلال سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی نعمتوں کی قدردانی اور اپنے حبیب جناب ِنبی کریمﷺ ا کے قیمتی ارشادات کو اپنے سینوں سے لگانے کی توفیق عطاء فرمائیں آمین۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Allah Ditta
About the Author: Allah Ditta Read More Articles by Allah Ditta: 15 Articles with 22184 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.