چھٹیوں و فارغ اوقات میں سیاحت کے شوقین افراد اپنی فیملی
کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے مختلف ممالک کے جزائر پر جانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ یہ حیرت انگیز بات جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی ایسے جزیرے بھی
موجود ہیں جو آپ کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ آئیں جانتے ہیں
ان جزیروں کے بارے میں جو کئی وجوہات کی وجہ سے خطرناک ہیں اور آپ کو وہاں
جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان جزیروں پر جانے والے افراد ممکنہ طور پر زندہ
واپس نہیں آتے- |
lha da Queimada
Grande: Brazil
برازیل کے ساحل پر واقع ایک جزیرہ ہے جسے سانپوں کا جزیرہ کے نام سے بھی
جانا جاتا ہے ۔ یہ جزیرہ انتہائی خطرناک ہے اس جزیرے میں ایک سانپ پھنس گیا
تھا ۔ پھر سمندر میں پانی کی سطح بڑھنے لگی جس کے بعد سانپوں کی آبادی میں
تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ اب یہاں لاکھوں کی تعداد میں انتہائی خطرناک اور
زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں- یہ زہر دیکھتے ہی دیکھتے انسان کو موت کے گھاٹ
اتار دیتا ہے جبکہ انسانی گوشت پگھل جاتا ہے- انہی وجوہات کی بنا پر حکومت
اس جزیرے پر جانے کے حوالے سے عوام پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اب صرف سائنسی
تحقیقی ٹیموں کو ہی اس جزیرے پر جانے کی اجازت ہے ۔
|
|
Ramree Island: Burma
برما میں موجود اس جزیرے کا تاریخی پس منظر کچھ خوشگوار نہیں ہے ۔ دوسری
عالمی جنگ کے دوران جاپانیوں نے برطانیوں کو شکست دی اور جزیرے کے دلدل کے
ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ جزیرے کے پانی کے اندر مگرمچھ کی بڑی آبادی
موجود تھی جس کے رہتے کوئی بھی فوجی فرار نہیں ہوسکے اور ان خطرناک
مگرمچھوں کا شکار بن گئے ۔ ہلاک ہونے والی فوجیوں کی تعداد 400 تھی-
مگرمچھوں کی یہ آفت اس حد تک بڑی تھی کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں
بھی شامل کیا گیا۔
|
|
Enewetak Atoll: Marshall Islands
یہ جزیرہ بڑے پیمانے پر امریکہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کا شکار رہا۔
سرد جنگ کے دوران ٹی اینڈ ٹی کے 30 میگا ٹن سے زائد کے دھماکے کیے گئے- اس
جزیرے پر بہت زیادہ تابکاری پائی جاتی ہے جبکہ مٹی بھی انتہائی آلودہ ہے-
یہ تمام عوامل انسانی جان کے لیے بڑے پیمانے پر خطرے کا باعث ہیں اور
ہلاکتوں کا سبب بن سکتے ہیں-
|
|
Reunion Island: Indian Ocean
یہ پرکشش اور خوبصورت جزیرہ 17 ویں صدی سے آباد ہے. تاہم یہ خوبصورت ہونے
کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک جزیرہ بھی ہے کیونکہ اس کے پانیوں میں بڑی
تعداد میں شارک مچھلیاں پائی جاتی ہیں- 2011 اور 2015 کے دوران 17 شارک
حملوں میں سے 7 حملے مہلک ترین ثابت ہوئے- سال 2013 میں آدھے سے زیادہ
ساحلی علاقے میں تیراکی اور سرفنگ پر پابندی عائد کر دی گئی- تاہم اب آپ
یہاں تیراکی تو کرسکتے ہیں لیکن صرف اپنی ذمہ داری پر-
|
|
North Sentinel Andaman Island: India
یہ بھارت میں واقع ایک خطرناک ترین جزیرہ ہے- اس جزیرے پر آباد قبیلہ باہر
کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتا- یہ لوگ ان آخری لوگوں میں سے ہیں
جنہوں نے جدید تہذیب کو اب تک نہیں اپنایا- یہ تنہا رہنے کو ترجیح دیتے ہیں
اور انہوں نے الگ تھلگ اپنی ایک چھوٹی سی دنیا قائم کر رکھی ہے- یہ قبیلہ
دیگر مقامات سے آنے والے افراد کو اپنے جزیرے پر برداشت نہیں کرتا اور
انہیں قتل کر ڈالتا ہے- اسی وجہ سے یہ جزیرہ نو گو ایریا بن چکا ہے-
|
|
Poveglia Island: Venice, Italy
یہ اٹلی میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اور اس جزیرے لاتعداد ایسے افراد
کی قبریں موجود ہیں جو طاعون کی وبا کا شکار بن کر موت کے منہ میں چلے گئے-
ایک اندازے کے مطابق ان افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے- اس جزیرے پر
ایک ایسا ڈاکٹر بھی موجود تھا جو دماغی امراض کے شکار افراد کا علاج کرتا
تھا اور اسی وجہ سے یہ جزیرہ دماغی مریضوں کا گھر بھی بن چکا تھا- تاہم اس
ڈاکٹر نے بھی ایک ٹاور سے کود کر خود کشی کرلی کیونکہ اس کا دعویٰ تھا کہ
اسے بھوت دکھائی دیتے ہیں- اسی بنا پر اس جزیرے سے کئی خوفناک کہانیاں
وابستہ ہوگئیں اور لوگوں نے یہاں جانے سے گریز کرنا شروع کردیا-
|
|