دور جدید کے تقاضے اور پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ ادارہ ترقیات کراچی

دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کے لئے انسان کو بے شمار ذمہ ذاریاں پوری کرنا پڑتی ہیں۔ بلاشبہ فرض شناس اور ذمہ دار افراد اپنے وقت کے مصور ہوتے ہیں اور جو یہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں وہ فرض شناسی کی اعلیٰ معراج کو پاجاتے ہیں جس طرح سے دور جدید کے تقاضے ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوچکے ہیں اس سے اب ہمیں بے پناہ سہولیات میسر آرہی ہیں۔ شہر قائد کے بلدیاتی ادارے اہلیان کراچی کے لئے جس حد تک ممکن ہورہا ہے، کام سرانجام دے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں اگر بات کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جائے تو نامساعد حالات میں جس طرح عوام الناس کے لئے کام ہورہا ہے وہ بلاشبہ ایک قابل تحسین عمل ہے۔ ادارہ ترقیات کی سابقہ آئینی بحالی کے بعد اکتوبر 2018ء کو ادارہ ترقیات نے ایک خصوصی مجلہ کے اجراء کا اہتمام کیا جس کا مقصد کے ڈی اے کے سابقہ منصوبوں کے ساتھ افسران کی کارکردگی کے حوالے سے بھی عوام الناس کو آگاہ کرنا تھا، کسی بھی ادارے میں محکمہ شعبہ اطلاعات اس ادارے کی نہایت اہم پوزیشن ہوتی ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی کے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ نے ہر ادوار میں ہر طرح کے حالات میں اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دینے کی پوری کوشش کی ہے۔ دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ ادارہ ترقیات کراچی نے ڈائریکٹر میڈیا اکرم ستار سمیت پوری ٹیم نے انتہائی جانفشانی سے صحافیوں کے عوام الناس کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرنے میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات بشمول نیوز روم، سوشل میڈیا، اخباری تراشے، فوٹو اور ویڈیو رومز کے عملے کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ ادارہ ترقیات کراچی نے سوشل میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر تمام اہم شعبوں جن میں ادارہ ترقیات کراچی کی ویب سائٹ، فیس بک پیج، ٹوئٹر، یو ٹیوب سمیت دور جدید کے تقاضوں کو احسن طریقے سے پورا کیا ہے۔ حال ہی میں ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار نے کے ڈی اے ویب نیوز چینل کا آغاز کیا ہے جہاں صحافی حضرات سمیت شہریوں کو کے ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔ بلاشبہ اکرم ستار کی یہ بہترین کاوش ہے جس کے باعث ادارہ ترقیات کراچی کو ترقی کے منازل طے کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔شہری KDA MEDIA ویب نیوز چینل کے ذریعے کے ڈی اے کے مختلف امور کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ ادارہ ترقیات کراچی نے میڈیا کے ماہنامہ خادم شہر کے نام سے ایک خصوصی مجلہ کی اشاعت کا جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ آنے والے وقت میں ادارہ ترقیات کراچی کی مثبت کارکردگی کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ نے اس پہلے شمارے میں جو اہم گزارشات پیش کی ہیں اور تجاویز طلب کی ہیں وہ اعلیٰ مثبت طرز فکر کی شکاسی کرتی ہیں۔ اب ہمارے صحافتی فرائض میں شامل ہے کہ مثبت طرز صحافت کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ ادارہ ترقیات کراچی کی اس بہترین کاوش کو سراہتے ہوئے تنقید برائے اصلاح کے اصولوں کے تحت نشاندہی کریں تاکہ محکمہ پبلک ریلیشن ادارہ ترقیات کراچی بہتر سے بہتر کام سرانجام دے سکے، ہماری حوصلہ افزائی اور تجاویز سے اگر ادارے کی ساکھ و کارکردگی میں بہتری آتی ہے تو یہ کام جاری رہنا چاہئے۔
 

Syed Mehboob Ahmed Chishty
About the Author: Syed Mehboob Ahmed Chishty Read More Articles by Syed Mehboob Ahmed Chishty: 34 Articles with 29539 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.