بار ایسوسی ایشن انتخابات

پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2019 کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا،وطن عزیز پاکستان میں جمہوری طریقہ سے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرنے کا سلسلہ اگر کسی ادارہ میں تسلسل سے جاری رہا ہے تو وہ وکلاء بار کے انتخابات ہیں ملک میں مارشل لاء ،ایمر جنسی ہو یا منتخب حکومت کا دور وکلاء کی تحصیل بارایسوسی ایشن سے لے کر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تک سالانہ انتخابات کا انعقاد جمہوری روایت پر یقین رکھنے والوں کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزا اور قابل فخر رہا ہے وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک میں جمہوری سیٹ اپ کے قیام کے لئے تحریکیں بھی چلائیں اور قربانیاں بھی دیں مارشل لاء ،ایمر جنسی کے دور میں وکلاء نے جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا یہ ہی نہیں بلکہ اپنی برادری کے عہدیداران کے انتخاب کے لئے بھی جمہوری طریقہ اختیار کرتے ہوئے ووٹ کوعزت دی یہ ہی وجہ رہی کہ بار ایسوسی ایشنوں کے انتخابات میں وکلاء کے مختلف گروپس میں مقابلہ تو ہوتا ہے لیکن جیسے ہی انتخاب کا سلسلہ مکمل ہوتا ہے تمام وکلاء جیتنے والوں کو اپنے نمائندے اور عزت دیتے ہیں ہارنے والے کسی قسم کی توڑ پھوڑ والی سیاست نہیں کرتے بلکہ جیتنے والے کو بار کا منتخب نمائندہ قرار دیتے ہیں وکلاء کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگی عام سی بات ہے لیکن جب بار ایسوسی ایشن کے ووٹرز اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں تو اُس وقت سیاسی جماعتوں سے وابستگی ثانوی حثیت اختیار کر جاتی ہے وکلاء اپنے نمائندوں میں سے اُس کا انتخاب کرتے ہیں جو وکلاء میں اپنا ایک خاص مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل صلاحیتوں کا مالک بھی ہو ایسابارہا ہوا کہ کسی گروپ کے نمائندہ کو کسی بڑی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہ کرسکا ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات 2019میں معروف وکیل رہنما ،سیاسی سماجی شخصیت سابق صدر بار لالہ جاوید اشرف گجر اب کی بار پھر میدان میں اُترے آپ وکلاء برادری میں اپنا ایک الگ مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی بڑی سیاسی جماعتوں میں بھی مقبول ہیں برسر اقتدار سیاسی جماعت پی ٹی آئی سمیت پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن )کے مشترکہ امیدواربھی تھے لیکن آپ کو اب کی بار بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ میاں محمد شفیق بھنڈارہ ،چودھری آصف ستار ،نعیم اﷲ چودھری،اظہار الحق طور ،سید زاہد عباس بخاری ،رائے اعجاز احمد کھرل ، رائے محمد شفیع کھرل ،رائے محمد ارشد،اختر حسین بھٹی ،چودھری محمد اسلم جاوید،خان ضیا اﷲ خان ، حفیظ اﷲ خان ،ضیغم قریشی اور دیگر کے مشترکہ پینل پروفیشنل لائرز گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی رائے عبدالغفور کھرل چھ سو چھتیس ووٹ لے کر صدر اور چودھری محمد ریاض نے پانچ سو اکسٹھ ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل لالہ جاوید اشرف گجر اور چودھری آصف الرحمان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ بارہ سو اٹھانوے ووٹر میں سے دس سو چوراسی ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا رائے عبدالغفور کھرل صدر اور چودھری محمد ریاض جنرل سیکرٹری کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی جیتنے والے پینل کے حامی وکلا ء نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالے شہر بھر میں آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خواتین وکلاء کا کرداربھی انتہائی اہم رہا ایک سو پچاس سے زائد خواتین نے اپنے نمائندوں کی کامیابی کے لئے بھر پور کمپین چلائی اور کامیابی کے لئے مرد وکلاء کے شانہ بشانہ جمہوری طریقہ سے انتخاب میں حصہ لیا سابق سینئر نائب صدر بارایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،چودھری رضوان رشید ایڈووکیٹ نے نو منتخب صدر رائے عبدالغفور کھرل اور جنرل سیکرٹری چودھری محمدریاض کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ آپ وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے وکلاء کی فلاح کے ساتھ ساتھ بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو مثالی بنائیں گے ٭٭٭

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 121040 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.