خان صاحب آنکھیں کھولیے یہ رانگ نمبرز ہیں

خان صاحب آنکھیں کھولیےیہ رانگ نمبرزہیں

دس سال سے زائد کا عرصہ ہم نے تحریک انصاف کو دیا کیونکہ خان صاحب نے ہمیں شاندار خواب دکھائے تھے کہ اب انکی تعبیر خود بناو ہم بھی لگے رہے کام پہ ایک ایک کرکے لوگوں کو جوڑا ایک تانگہ پارٹی کہلانے والی جماعت کو تحریک اور پھر سونامی کی شکل دی لیکن جب درخت پر پھل لگ گیا تو کھانے کیلیے موسمی پرندے امڈ آئے۔ جن کو سیاسی زبان میں لوٹے کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہیکہ خان صاحب وفاق اور دو صوبوں میں حکومت ہوتے ہوئے بھی بے بس ہیں۔

کہیں فواد چوہدری کے ہاتھوں تو کہیں عثمان بزدار کے ہاتھوں جسے وہ زمانے کا وسیم اکرم کہتے نہیں تھکتے لیکن کل جب ساہیوال میں پولیس گردی پر قوم کو تسلی دینے کی باری آئی تو لوٹا روائیتی لوٹا نکلا۔ خان صاحب آپکے خلاف اندر ہی اندر سازش پک رہی ہے۔ پولیس ہو یا کوئی اور محکمہ ہر جگہ مافیا کا قبضہ ہے اور آپکی موجودہ ٹیم خاص کر پنجاب کی تو نا اہل ترین ٹیم ہے جو اس ،مافیا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ وزیراطلاعات چوہان ہی کو دیکھ لیں کسی مسخرے سے کم نہیں، ابھی حال ہی میں وزیرقانون خود قانون کی دھجیاں اڑاچکاہے۔ ہماری طرف سے تو سیدھا جواب ہے انگوٹھا چھاپ وزیراعلی اور اسکی کابینہ نامنظور نامنظور. ان سے جان چھڑائیں ورنہ ساہیوال جیسے واقعات ہوتے رہیں گے.

اس حکومت میں بہت سارے رانگ نمبر ہیں پنجاب کے رانگ نمبر کبھی تبدیلی نہیں لا سکتے اور آپکا ہمارا نئے پاکستان کا خواب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو تندیل کیے بغیر کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا. ایسےوسیم اکرم کہہ دینےسےتبدیلی نہیں آتی اب توآنکھیں کھولیےخان صاحب۔ اپنوں اپنوں کونوازنےسےفرصت ملے تو ساہیوال کے بچوں کی طرف دیکھیے خدا کے لیے ہماری دس سال کی محنت کو یوں نہ ضائع جانے دیں۔ یہ بھی مت سوچیے گا کہ ہم جماعت چھوڑ کے چلے جائیں گے۔ ہم لوٹے نہیں ہیں۔ مر بھی جائیں گے تو تحریک انصاف کے ساتھ ہی مریں گے۔ ساہیوال کے یہ بچے بھی کسی کے زلفی بخاری ہیں جس کو آپ نے محض دوستی کی بناہ پر وزیر کا درجہ دیدیا۔ یہ بچے بھی کسی کے ندیم افضل چن ہیں جس کو عوام نے تو ریجیکٹ کر دیا لیکن آپ نے سلیکٹ کرلیا۔ آپ کے پاس بہترین لوگ موجود ہیں انھیں موقع دیں ورنہ تاریخ بڑی بے رحم ہے، مثالیں آپکے سامنے زندہ موجود ہیں پنجاب کے شیر کہلانے والے آج کہاں موجود ہیں.

یہ بچےکیا سوچ رہے ہوں گےکون سے ملک میں یہ پیدا ہو گئے، جس ملک کی ریاست ان کی حفاظت کرنے کے بجائے ان کے ماں، باپ کو انہی معصوم بچوں کےسامنے قتل کر دیتی ہے؟ تحریک انصاف کے ساتھیو سیاست کے مواقع بہت آیئں گے، ہماری جدوجہد کرپٹ اور نااہل نظام پولیس کے خاتمہ تک جاری رہے گی، سی ٹی ڈی ایک منظم فورس ہے جو انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتی ہے ،اگر انفارمیشن غلط تھی ،تو قصور کس کا ہے؟
جب کراس فائر نہیں آیا، گاڑی سے ،ملزمان نہتے تھے تو ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا.؟
کیا ہر چوراہے اور چوک میں پولیس کی عدالت لگتی رہے گی اور بے گناہ مرتے رہیں گے؟؟ ہرگز نہیں

راو انوار جیسے درندے کو سزا نہ دینا بھی ان جیسے کئی پولیس اہلکاروں کے لئے شہہ کا باعث بن چکا ہے۔ اور ہاں اس واقعہ پر سیاست چمکنے والوں کو بتاتا چلوں کہ ظلم کے خلاف بغاوت کا درس ہمیں عمران خان نے ہی دیا ہے، اس نے کہا تھا کہ میں اگر کوئی غلط کام کروں، میری حکومت میں کوئی غلط کام ہو تو اسی طرح آواز اٹھانا، جیسے نواز اور زرداری کے خلاف اٹھاتے ہو. میں نے اپنے قائد کے حکم کے مطابق آواز بلند کر دی اب دیکھنا ہے کہ کون کون میرے ساتھ ہم آواز ہوتا ہے ؟؟ پارٹی وابستگی ،سیاسی نظریے سے بالاتر ہو کر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرو اور میرے ہمنواء بنو۔ عوام کے سوالات کا جواب دینا ہوگا کیوں کے ہم نے ہی وعدے کیے ہیں کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں.
 

Atta Ur Rehman Abbasi
About the Author: Atta Ur Rehman Abbasi Read More Articles by Atta Ur Rehman Abbasi: 3 Articles with 2074 views ●Politics
●PTI ●IT Engineer
●MS Award 2011●SBM-NS Award 2014
●Hiking ●Paragliding● Cricket ●Badminton●
.. View More