ترقی کے لیے لازم: دو چیزیں

١۔ علم
٢۔دولت

دو چیزوں کے بغیر کوٸی فرد ،کوٸی ادارہ، کوٸی أرگناٸزیشن،کوٸی فیملی،کوٸی معاشرہ اور کوٸی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ میں نے اپنی دانست کے مطابق ہر ممکن کوشش کی کہ ان دونوں میں سے کوٸی ایک کو نکال کر کسی کو ترقی وعروج کی راہ میں گامزن دیکھوں مگر مجھے کوٸی شاندار مثال نہ ملی۔ البتہ انبیا ٕ اس سے مستشنی ہیں۔ان کے ساتھ اللہ کا معاملہ اور اللہ کی سنت الگ ہے۔
وہ دو چزیں یہ ہیں۔
١۔ علم
٢۔دولت

ان دونوں چیزوں کو الگ کر کے کوٸی أگے نہیں بڑھ سکتا نہ ہی بامِ عروج حاصل کرسکتا ہے۔ مسلمانوں کے شاندار أیام کا مطالعہ کیا جاوے اور ان کی تاریخ کنگالی جاوے تو مسلمان ہر اس دور میں ترقی کے راہ پر گامزن نظر أٸیں گے جب ان کے پاس علم اور تحقیق و حکمت بھی تھی اور بے تحاشا مال و دولت بھی ، تب مسلمان تجارت پر بھی قابض تھے اور دنیا کے حاکم بھی تھے۔یعنی علم و دولت نے انہیں دنیا پر حاکم بنا دیا تھا۔

أج بھی ترقی یافتہ ممالک ان دونوں کی وجہ سے دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں۔پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ پاکستان میں صرف اس لیے نہیں ٹک سکتا کہ ان کے ٹیلنٹ کا معاوضہ پاکستان نہیں دے سکتا۔أپ کسی ایک فیلڈ کا سروے ہی کیجے۔اندازہ ہوجاٸے گا۔وہ غریب ٹیلنٹ ان ممالک میں جانے کو ترجیح دیتا جہاں انہیں بھاری معاوضہ دیا جاتاہے۔اور انکے علم وفن کی قدر کی جاتی ہے۔

میں نے کسی سے سنا تھا یا کہیں پڑھا تھا کہ *مال اور علم ساتھ جمع نہیں ہوسکتے*۔ میں چاہنے کے باوجود بھی اس نکتے سے اتفاق نہ کرسکا۔ میں نے بہت سارے نامور علما ٕ ومحققین کی سوانح عمریاں پڑھی۔ مجھے ان کے پاس علم کیساتھ دولت بھی وافر مقدار میں نظر أٸی۔ میں نے بہت ساری درسگاہوں کا بھی جاٸزہ لیا۔ جو درسگاہ بڑا بجٹ رکھتی ہے اس درسگاہ نے نام بھی کمایا اور نامور بھی پیدا کیے۔اسلامی اسکالرز میں امام ابوحنیفہ سے مفتی تقی عثمانی تک ہر بڑا أدمی صاحب ثروت ہے۔ ان میں کھبی کوٸی دال روٹی کے لیے نہیں ترسا اور نہ ہی بیوی بچوں کے علاج معالجے کے لیے پریشان ہوا۔ میں ایسے سینکڑوں افراد کو جانتا ہوں جن کے پاس بڑا علم تھا کتب بینی اور فہمی میں کمال رکھتے تھے لیکن غریب تھے ،ان کی غربت نے ان کو اپنے گاوں تک محدود کیا۔

أج بھی وہ مدارس وجامعات اور یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کامیاب جارہے ہیں جن کے پاس اچھا بجٹ ہے۔
اسلامی دنیا کے پاس بے تحاشا وساٸل ہیں لیکن علم وتحقیق کے فقدان کی وجہ سے وہ کسی کھاتے میں شمار نہیں ہوتے۔اگر یہ ممالک صرف اپنے وساٸل بھی ٹھیک استعمال کرنا جانتے یعنی ساٸنسٹفک انداز میں، تو یہ اتنے کمزور نہ ہوتے۔یہ علم کے بغیر ممکن نہیں۔صرف دولت سے بھی کام نہیں چلتا۔

أپ مجھ سے ضرور اختلاف کیجے لیکن أپ دس نامور علمی شخصیات اسکالرز اور ساٸنس دانوں،دس نامور اداروں اور دس ترقی یافتہ ممالک کا باریک بینی سے جاٸزہ لیں جن کی دنیا میں دھوم مچی ہوٸی ہے یا جن کو پاکستان میں بھی ناموری حاصل ہے۔ أپ کو ان میں علم اور دولت ساتھ ساتھ چلتے نظر أٸیں گے۔ ان دنوں کے بغیر وہ زیرو ہیں۔

میں نے سعدی شیرازی کے متعلق کہی پڑھا ہے۔ انہوں نے فرمایا تھا کہ
*انسان کو دنیا میں بے تحاشا علم حاصل کرنا چاہیے اور ساتھ ہی بے تحاشا مال و دولت بھی کمانا چاہیے*
امیر تمیور نے سعدی کے اس قول پر دل وجان سے عمل کیا اور *تیمور دہ گریٹ* بنا۔أپ کھبی ان کی سوانح عمری بھی پڑھ لیں اگر موقع ملا تو۔

میں ایسے درجنوں علما ٕ و حکما ٕ اور ریسرچر و اسکالرز کو جانتا ہوں جن کی غربت نے ان کی علمیت و دانش اور تحقیق وتدقیق اور تفقہ کو مزاق بنایا ہے اور وہ دوسروں کے رحم وکرم پر ہیں۔ اور سینکڑوں ایسے دانشوروں،لکھاریوں اور عالموں کو جانتا ہوں جن کی دولت نے ان کی علم و تحقیق اور دانش و بینش کو پرموٹ کیا اور سوساٸٹی نے انہیں قبول بھی کیا اور انہوں نے معاشرے سے خود کو تسلیم بھی کرایا اور اپنے فن میں بڑا کام بھی کیا۔ دولت کے بغیر علم وحکمت اور تحقیق و دانش عنداللہ تو قبولیت پاتی ہوگی لیکن عندالناس اس کی مثالیں خال خال نظر أتی ہیں۔ ہاں یہ بھی یاد رہے کہ اللہ نے ان مالداروں سے نفرت کا اظہار کیا ہے جنہوں نے مال اسٹاک کیا یعنی مال کو جمع کیے رکھا مالِ قارون اس کی مثال ہے۔ ایسے لوگوں نےانویسمنٹ کے بجاٸے ڈیپازٹ کو ترجیح دیا۔کساد بازاری کا سبب بنے وہ اللہ کیساتھ مخلوق کے لیے بھی ناپسندیدہ ہیں۔

اللہ ان لوگوں سے نفرت نہیں کرتا جو مال ودولت کو انویسٹ کرتے اور ایک فیکٹری کے بعد دوسری ،دوسری کے بعد تیسری لگاتے ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں انسانوں کی دال روٹی چلتی اور بچے تعلیم پاتے ہیں۔
دنیا میں جو لوگ فکس معاوضے پر کام کرتے ہیں اللہ انکے مال میں برکت سے نہیں نوازتا اور ان کو بے تحاشا دیتا جو ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی کام کرتے ہیں۔اور دوسروں کے لیے کسبِ معاش کے مواقع پیدا کرتے۔یہ لوگ عنداللہ اور عندالناس قابل تحسین بھی ہیں اور قابل تقلید بھی۔

بہرصورت أپ ہر اس فرد،خاندان، ادارہ، أرگناٸزیشن، معاشرہ اور ملک کا طاٸرانہ جاٸزہ لیں جو ترقی کررہا ہے یا کرچکا ہے۔ اس میں مال و دولت اور علم وتحقیق ساتھ ساتھ چلتے نظر أٸیں گے۔ میں نے أغاخان فاونڈیشن کے تعلیمی اداروں کی ترقی کا راز جاننے کی کوشش کی تو مجھے اندازہ ہوگیا کہ ان کے پاس تعلیم کی مد میں بہت سارا بجٹ ہے وہ اس بجٹ کو سنجیدگی کیساتھ ان علوم و فنون پر خرچ کرتے جن کی معاشرے کو ضرورت ہوتی ہے یعنی جن کی مارکیٹ ویلیو ہوتی ہے۔

میں ایک ایسے عالم کو بھی جانتا ہوں جس کے متعلق شیخ تقی عثمانی نے کہا تھا کہ *اتنا بڑا عالم أپ کے پاس ہے اور أپ میرے پاس أٸے ہیں*

وہ ذہین ترین عالم أج بھی اپنے ضلع تک محدود ہے اور تقی عثمانی صاحب کی علمیت کے ڈنکے پوری جہاں میں بجتے ہیں۔

میں درجنوں ایسے لکھاریوں کو بھی جانتا ہوں جن سے میں بھی اچھا لکھتا لیکن ان پر کروڈوں انویسٹ کی گٸی ہےاور أج وہ نامور لکھاری اور باخبر صحافی کہلاتے ہیں۔۔أپ بس ایک کام کیجے۔ أپ علم اور دولت کو الگ الگ خانوں میں مت رکھیں۔أپ دونوں کو ساتھ ساتھ چلاٸیں۔أپ کو بے تحاشا علم کے لیے بے تحاشا مطالعہ کرنا پڑے گا اور بے تحاشا دولت کے لیے انتھک محنت اور کام کرنا پڑے گا۔بس أپ مطالعہ اور کام کو ساتھ ساتھ چلاٸیں۔پھر أپ دنیا میں بھی نام کماٸیں گے اور أخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔أپ ان دونوں میں سے ایک کو بھی ترک کریں گے تو دنیا میں ناکامی لازم ہے۔أخرت کا اللہ جانتا۔ میں وثوقِ دل سے سمجھتا ہوں کہ *علم ودولت لازم و ملزوم ہے* تو

احباب کیا کہتے ہیں؟

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433881 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More