ناتجربہ کاری کو اور کتنا وقت ؟

وہ ڈالر کی بھیک لینے گیا ہوا ہے . وہ قوم کی خاطر ہماری خاطر اپنی عزت نفس کو داؤ پر لگا کر ، اپنی قوم کے بچوں کی زندگیاں درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر قطر چلا گیا اور بے خطر چلا گیا اور میڈیا اس کا مزاق اڑا رہا ہے ۔ یہ کہاں کا انصاف ہے اور بات اب یہ صاف ہے کہ یہ جو حکومتٍ انصاف ہے اس کو مزید وقت دینا اس سے نا انصافی ہو گی کیونکہ اس سے مزید غلطیاں سرزد ہونگی اور مزید تمسخر اڑایا جاے گا۔ اس سے محبت کرنے والوں کا فرض ہے کہ اسے مزید مہلت نہ دی جاںے ۔
یہ لوگ نیتوں کے اچھے اور بے داغ لوگ ہیں مگر ان کے پاس تجربہ نہیں اور ان کے لانے والوں کے پاس اور کوئ حربہ نہیں کہ ان کو مزید وقت دیا جاے۔
بجلی مہنگی گیس مہنگی عدم دستیابی،
قلت اور عوام کی اہلکاروں کے ہاتھوں ذلت۔
حکومت کے پاس نہ جواز نہ علت، پریشان پوری ملت۔
کیا اب اور وقت دینا چاہیے ؟
ڈالر مہنگا رہنا چاہیے ؟
بدامنی بڑھنے دیں ؟ قیمتوں کو چڑھنے دیں؟
ان کے لانے والوں کا شوق پورا ہو گیا ۔
اس کے وزیراعظم بنے کا ذوق پورا ہو گیا ۔
اب کسی تجربہ کار کے حوالے کر کے قوم کو مزید تجربوں سے نہ گزارا جاںے۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290632 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.