چائلڈ پروٹیکشن

چائلڈ پروٹیکشن

تمام لوگ فائلیں اس کے سامنے رکھے فخریہ انداز میں بیٹھے تھے۔
یکایک اس نے تمام فائلیں بند کیں اور مسکرا کر بولا
ویری گڈ۔۔۔۔۔بچوں سے کام کروانے والے لوگوں اور والدین کی ریسرچ ہسٹری بنانے پر میں تم سب کو داد دیتا ہوں۔۔۔۔۔بچوں سے مزدوری کروانا انکو سکول نہ بھیجنا بہت غلط عمل ہے ہمارا چائلڈ پروٹیکشن ادارہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرکے بچوں کو تحفظ دیتا ہے۔۔۔
وہ آفیسر بات مکمل کرکے مسکرایا تو باقی سب نے اثبات میں سر ہلایا۔
”صاحب۔۔یہ چائے “ اچانک بیٹھک میں دس سالہ بچہ داخل ہوا اور چائے کی ٹرے میز پہ رکھ دی۔۔۔۔
 

Shahid Hasrat
About the Author: Shahid Hasrat Read More Articles by Shahid Hasrat: 17 Articles with 33179 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.