کتاب ’’مشرقی اُفق‘‘ پاکستان کی اساس ، اندرونی اور
بیرونی حالات پر مشتمل کتاب ہے۔کتاب میں ان ہی حالات پر تجزیہ کیا گیا ہے۔
مسلمانان ِبرصغیر نے کلمہ لا الہ الا اﷲ کی بنیاد پر، بانی پاکستان حضرت
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جمہوری جدو جہد کے ذریعہ، اُس وقت کی دو بڑی
قوتوں، یعنی آدھی دنیا پر قائم کیمونسٹ تحریک اور باقی دنیا پر قائم سرمایہ
دارانہ نظام ِ حکومت اور اس کے ذیلی حمایتی ،خاص کر قوم پرست ہندو سماج کے
ساتھ مکالمے میں کامیابی کے بعد حاصل کیا تھا۔
|