روائتی کھا نے- صحت کے خزانے(گڑھ – ایک صحت مند میٹھا)

گڑ ھ(Jaggery) ا یک صحت مند میٹھا- جو کہ جنو بی ایشیاء میں ر و ا ئیتی میٹھے کے طو ر پراور کھا نو ں میں ا ستعما ل کیا جا تا ہے -یہ ایک د یہا تی صنعتی پید ا وار ہے جو کہ گنے ، کھجو را و رآ لو بخا ر ے کے رس سے حا صل ہو تا ہے لیکن گنے کا گُڑ ھ سستا ہو نے کی و جہ سے زیا دہ مقبو ل ہے گُڑکیلیّ گنے کے رس کو بھٹی کی آ گ پراُ با لا جا تاہے یہا ں تک کہ رس بھو ر ے ٹھو س کی شکل اختیا ر کر لیتا ہے -گُڑ ھ چینی کی نسبت ز یا دہ صحت مند ہے کیو نکہ اس میں سکر و ز ، حیا تین(Protein)،گلو کوز،نمکیات او ر کم مقد ا ر (Traces)میں چکنا ئی (Fats) ،فاسفیٹ (Phosphate)، کیلشیم(Calcium) ، پوٹاشیم (Potassium) اور آُ ئرن (Iron)پا یا جا تا ہے چینی بنا نے کیلُے بہت سے کیمیکل جیسے سلفر ڈائی آکسا ئیڈ، فار مک ایسڈ،لا ئم ،فا سفو رک ا یسڈاور بلیچنگ ایجنٹس استعما ل ہو تے ہیں جو کہ گنے کی غذا ئیت ختم کر د یتے ہیں اور چینی میں صر ف سکر و ز پا یا جا تا ہے جو کہ بہت سی بیما ر یو ں کا مُو جب بنتا ہے جیسے کہ خو ن میں پھٹکیا ں (Thrombosis)پڑ نا،دا نتو ں اور د ل کے بہت سے مسُلے پید ا ہو تے ہیں گُٹر ھ ٹا فیا ں، کیک،شراب،حقے اور کپڑ ے رنگنے کیلُے بھی استعما ل ہو تا ہے اور مشر و با ت میں ذائقے کیلیےُ بھی استعما ل ہو تا ہے-

گڑھ کے فوا ئد:
پھیپھڑوں کے امراض: ا مر یکن نیشنل انسٹٹیو ٹ آ ف ہیلتھ کی ا یک رپورٹ کے مطا بق گُڑھ پھیپھڑ و ں کے ز خم بھر نے کیلئے بہت مفید ہے ایک تجر بے کے مطا بق جب چوہو ں کو گرد اور دھو یں والی جگہ پر ر کھا گیااور ہفتے کے پا نچ دن ،نوے دنوں کے لئے انہیں گڑ ھ دیا گیا تو گڑھ کھا نے والے چوہے بالکل ٹھیک تھے جس سے ثابت ہوا کہ گُڑھ دھو یں یا گرد سے خراب ہو نے والے پھیپھڑوں کے لئے بہت مفید ہے
وزن میں کمی:گُڑھ نمکیا ت کا خز انہ ہے اس میں پو ٹا شیم کا فی مقد ا ر میں پا یا جا تا ہے جو کہ جسم میں پا نی کی زیا دتی کو کم کر تا ہے روزانہ گُڑھ کھا نے سے وزن میں خا طر خواہ کمی واقع ہو تی ہے

گُڑھ میں پا ئے جا نے والے حیا تین اور نمکیا ت اس کی وزن کم کر نے کی صلا حیت کو بڑھا تے ہیں اس میں مو جو د غذا ئی اجزاء جسم میں برق پاش توازن (Electrolyte Balance)بر قرار رکھتے ہیں اور میٹا بو لزم (Metabolism)(تحول) کوبہتر بناتے ہیں صحت مند وزن برقرار رکھنے کیلئے اپنے کھا نوں میں استعمال کر نا مفید ہے
جلد کی خوبصورتی:گُڑھ جلد کیلئے بہت مفیدہے یہ جلد کو ٖغذائیت بخشتا ہے جو کہ جلد کو چمکداراور صحت مند
بنا تا ہے یہ جلدی مسائل جیسے کہ دانے،جھریاں،داغ دھبے اوربڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے
نظامِ انہضام کی بہتری: کھانے کے بعدگُڑھ کھانے کی سب سے بڑی وجہ نظام انہضام کا بہتر ہونا ہے یہ انہضامی خامروںDigestive Enzymes کے اخراج کو بڑھاتاہے اور ایسٹک ایسڈمیں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ ہا ضمے کو تیز کر دیتا ہے آنتوں کی تحریک میں با قا عدگی پیدا کر تاہے اور ہا ضمے کے مسائل جیسے قبض،گیس اورپیٹ کے کیڑوں سے بچاتا ہے-

چنددوسرے فوائد:اس کا مزاج گرم ترہے، کھانسی کیلئے مفید ہے، رطوبت و مثانہ کو جلا دیتاہے،سانس کی نا لی کو صاف کر تا ہے ،قے پر اُبھارتا ہےاورپیشا ب آور ہےعفان بن مسلم بیان کرتے ہیں کہ جو کھانے کے بعد گنا چوس لے، وہ پورے دن میں جماع (Pilgrim) کا سرور و لطف لے سکے گا،اگر اس کو گرم کر کے استعمال کیا جائے توسینے اورحلق کی خشونت کو دور کر تا ہے،گنے سے ریاح پیداہوتی ہے اس لیے ریاح کو روکنے کیلئے اس کو چھیل کر کھا نا چا ہئیے اور اس کے بعد گرم پانی سے اسکو دھو لیں تو اور زیادہ مفیدہےمعدہ میں صفراء پیدا کر نے کا سبب ہے اسلئے معدہ کیلئے مضر ہے لیموں یا عرق سنترہ یا انارترش کے عرق سے اس کی مضرت دور کی جا سکتی ہےیہ خون کو زہریلے ما دوں سے صاف کر تا ہے اس میں فولیٹ (Folate)اور آ ئرن وافرمقدار میں پایا جاتا ہے اور خون میں ریڈ بلڈ سیلز(RBCs)کی سطح برقرار رکھتا ہےاور خون کی کمی سے بچاتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہےگڑھ ماہواری میں ہونے والے پیٹ درد(Stomach ache) اور رگ چڑھنے (Cramps)کے لئے بھی مفید ہے درد شقیقہ (Migraine)اورسرکےدرد (Headache) سے بچاتا ہے-

گڑھ میں پا ئے جا نے والے پوٹا شیم اور سوڈیم جسم میں زہریلے مادوں کی سطح بر قرار رکھتا ہے جوخون کے دباؤ(Blood Pressure) کو بر قرار رکھتا ہے-

یہ عصبی نظام(Nervous System) کو معمولی طور سے کام کرنے میں مدد کر تا ہے اور دماغ کو پر سکون رکھتا ہے جس سے بہت سے عصبی امراض سے بچا و ممکن ہےجوڑوں کے درد سے آرام پہنچاتا ہےاور جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں مدد کر تا ہے سستی اور بے سکونی دور کرتا ہے جسم کو توانائی پہنچاتا ہے

روزانہ دو چا ئے کے چمچ گُڑھ عام آدمی کیلئے کافی ہیں اس سے زیادہ مقدارصحت کیلئے نقصا ن دہ ثابت ہو سکتی ہے-


طریقہ استعمال:روزانہ ایک گلاس دودوھ میں ایک چائے کا چمچ گڑھ ڈال کر پینے سے تمام مسا ئل میں کمی واقع ہو سکتی ہےگڑھ اور تل کے لڈو اورگڑھ کی روٹی بھی بڑی مفید ہےخاص طور پر پرانا گڑھ زیادہ مفید ہوتاہے -

گڑھ کے نقصانات: جو چیز حد سے بڑھ جائے وہ نقصان دہ ہوتی ہے 200 گرام -ایک کھانے کا چمچ روزانہ کی ضرورت کو پورا کرتاہےاس کی مقدار بڑھنے سےوزن کی زیادتی، خون مین شوگر کی سطح کا بڑھنا،بد ہضمی ،نکسیراور پٹھوں کی سوزش جیسے مسا ئل پیدا ہو سکتے ہیں-

گڑھ میں پا ئے جانے والے اجزاء گرام100
کیلوریز: 383
گرام 65-85 سکروز:
گرام0.4 : پروٹین
گرام0.1 چکنائی:
ملی گرام 11 آئرن:
ملی گرام 70-90 : میگنیشیم
ملی گرام1050 پوٹا شیم :
ملی گرام0.2-0.5 مینگا نیز:
گرام 10-15 فرکٹوز اور گلوکوز:

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

R.A
About the Author: R.A Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.