دنیا کے دو مسکین عاشق

دنیا میں دو ایسے عاشق ہیں جو اپنے عشق کا اظہار کرنے میں ناکام رہتے ہیں. ان کے جزبات حالات کے باعث محبوب سمجھ نہیں پاتا. یہ دونوں عاشق ہمدردی کے مستحق ہیں

دنیا میں دو ایسے عاشق ہیں جو کسی کھاتے میں نہیں آتے.ان میں سے ایک وہ ہے جو ہمیشہ آپکی محبوب سے ملاقات تباہ کرنے پہ تلا رہتا ہے.آپ دنیا کے کسی کونے میں چلے جائیں یا کسی غار میں بھی ملاقاتی پروگرام بنا ئیں اس کا بیچ میں ٹپک پڑنا ایک لازمی امر ہے.اسے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اسے منہ نہیں لگانا. اس کے لیے اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ وہ نازل ہو کے رنگ میں بھنگ ڈالے.آپ اس کے جزبات دشمنی کے چشمے سے دیکھ نہیں پاتے.دوسرا مسکین عاشق جس کا ذکر ہونے جا رہا ہے وہ وسائل کے ہاتھوں مارا عاشق ہے.وہ موبائل کے دور میں بھی ٹیلی فون پہ رابطے کا پابند ہے.یقین جانئیے یہ سچا عاشق ہے.اماں ابا بہن بھائی کوئی بھی فون اٹھا سکتا ہے.کتنا نڈر ہے یہ. کتنا سچا جزبہ ہے اسکا. لیکن تکنیکی لحاظ سے پیچھے ہونے اور ٹیلی فون کی لائینیں بار بار خراب ہونے کے باعث اس کا اظہار عموما// ادھورا رہتا یے اور بازی کوئ اور لے جاتا ہے. ان دونوں عاشقوں کے لیے خصوصی دعا
 

Syeda Khair-ul-Bariyah
About the Author: Syeda Khair-ul-Bariyah Read More Articles by Syeda Khair-ul-Bariyah: 25 Articles with 42813 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.