ویلنٹائن ڈے

زنا اور شادی میں اتنا ہی فرق ہے جتنا موت اور زندگی میں۔ اک طرف بے سکونی اور دوسری طرف اطمینانِ قلب ہونے کے باوجود ہم جائیں گے اسی طرف جہاں ہم نے جائز اور حلال رشتے شادی کی بے ہودہ رسموں اور بے پناہ اخراجات میں جکڑ کر مشکل ترین بنا دیے ہیں اور برائی اور زنا کو گرل فرینڈ، بوائے فرینڈ کی شکل میں آسان ترین بنا دیا ہے۔ بھلا جس کی ضرورتیں بنا کسی گھریلو ذمہ داری اٹھائے آسانی سے پوری ہو رہی ہوں وہ شادی کے جھنجھٹ میں کیوں الجھے گا۔ مگر کون جانے کہ یہی معاشرتی بگاڑ بے سکونی، ڈیپریشن جیسی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے۔ اور جب تک نکاح کو اسلامی طریقہء کار کے تحت آسان نہیں بنایا جاتا معاشرہ یونہی مسلسل تباہی کی طرف گامزن رہے گا۔
 

Farheen Naz Tariq
About the Author: Farheen Naz Tariq Read More Articles by Farheen Naz Tariq: 32 Articles with 34797 views My work is my intro. .. View More