تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس پچنند

ضلع چکوال کی تحصیل لاوہ کے علاقے پچنند میں ہرسال کی طرح اس سال بھی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ کے تحت ساتویں سالانہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد17 فروری بروزاتوار کو ہورہا ہے ملک بھر سے دینی ومذہبی حلقوں سے لوگوں کی ایک کثیرتعداد اس کانفرنس میں شرکت کے لئے بےتاب ہے وطن عزیزپاکستان کے کونے کونے سے علمائے حق اس کانفرنس میں شرکت فرماکرسیرت النبی ﷺ ختم نبوت اور فتنہ قادیانیت پربیانات سے محفل کو رونق بخشیں گے پچنند آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا سا قصبہ ہے ہرسال 12 ربیع الاول کے موقع پربھی پچنند کی گلیاں سڑکیں اورگھروں کی سجاوٹ پرعاشقان رسول ﷺ کے عشق کی انتہا کا پتا چلتا ہے بدقسمتی سے اس علاقے میں فتنہ قادیانیت کے چند پیروکار بھی موجود ہیں گوکہ بہت کم ہیں لیکن ان کاوجود بہرحال موجود ہے معززین علاقہ اورعلمائے کرام کی کوششوں سے یہاں ایسے پروگرامز تقاریب اورمحافل کاہونا اشد ضروری ہے تاکہ اس فتنہ کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور اس شر سے مقامی لوگوں کو محفوظ کیا جاسکے قادیانی احمدی دراصل ایک جعلی مذہبی گروہ ہے جس کی قیادت اپنے ارکان کامعاشی نفسیاتی اورروحانی طورپراستحصال کرتی ہے اس گروہ کامقتدر طبقہ دھوکے باز جعل ساز ظالمانہ اورغیرانسانی رویے کے ذریعے اپنے لوگوں پر بالادستی قائم رکھے ہوئے ہےیہ گروہ اسلام کے اصل سرچشموں کی غلط تعبیر کے ذریعے اسلام کے تشخص پرڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے تمام مسلمانوں کایہ دینی فریضہ ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ علمی اورتحقیقی انداز میں اس گروہ کی فریب کاریوں اوران کے غلط علم کو بے نقاب کریں ختم نبوت کاعقیدہ اجماعی ہے جس پرچودہ صدیوں سے مسلمانوں کااجماع ہے کہ نبی اکرمﷺ ہمارے آخری نبی ہیں اورآپﷺ پرنبوت کاسلسلہ ختم ہوچکا ہے حضرت محمدﷺ خاتم النبیین اورخاتم المرسلین ہیں آج کاسب سے بڑا فتنہ قادیانیت ہی ہے ان کو پیدا ہوئے ایک سوسال کاعرصہ گزر چکاہے علمائے کرام نےابتدا سے ہی ان کی گرفت کی اورقادیانیت کے کفر اوران کی گمراہیوں کواجاگر کیااتفاق رائے سے عرب وعجم نے قادیانیت کو مرتدوکافرقرار دیا ہے جس طرح پچنند میں ہرسال عالمی مجلس ختم نبوت کانفرنس کاانعقاداوراہتمام کیا جاتاہے مقامی علاقوں میں اس فتنہ سے روشناس کیا جاتا ہے مقامی طورپر ضرورت اس امر کی ہے کہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے علاوہ قادیانیت کے شر سے بچاؤ کے لئے سال کے دیگر دنوں میں قادیانیت کے فساد سے محفوظ کرنے کا اہتمام کیا جائے

Faisal Ramzan
About the Author: Faisal Ramzan Read More Articles by Faisal Ramzan: 18 Articles with 12913 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.