بھارتی پائلٹ کی رہائی سے مودی کو کتنا نقصان؟

‏عمران خان کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے سے کیا ہوگا آئیے اس تجزیہ پر غور کریں.

1. بھارتی فوج 5 بجے ایک پریس کانفرنس کرنے جا رہی تھی جو وقت سے پہلے ہی ناکام ہوگئی. یہ خبر اس سے بڑی ہے.
2. بھارت کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام -
‏3. مودی کی الیکشن مہم سب سے زیادہ متاثر ہوگی کیونکہ وہ جنگ کا راگ نہیں الاپ سکتا.
4. اگر اب بھی بھارت جنگ کرے گا تو وہ دنیا اور بھارتی عوام کی نظر میں گندا ہوگا.
5. دنیا کو پہلی دفعہ نظر آیا کہ پاکستان دہشت گردی کی نہیں بلکہ امن کی حمایت کرتا ہے.
6. عالمی سطح پر ہم مضبوط ہونگے-
‏7. مودی اگر اب جنگ کے لئے عوام کو مشتعل کرے گا تو لوگ اس کا ساتھ نہیں دینگے.
8. بھارتی فوج کے حوصلے کم ہوجائیں گے کیونکہ پاکستان ان کے ساتھ اچھائی کر رہا ہے. لڑائی سے پرہیز کریں گے.
9. بی جے پی کے لیڈران کے وہ بیانات کہ وہ الیکشن کے لئے اشتعال پھیلا رہے ہیں وہ زیادہ پھیلیں گے
‏10. عمران خان کے رہائی کے اس بیان کا سب سے زیادہ نقصان مودی کو ہوگا کیونکہ کل کی شکست کے بعد الیکشن جیتنے کے لئے جنگ کے علاوہ اس کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا. یہ جنگ ہو کر رہنی تھی لیکن اب بھارت سفارتی سطح پر سو قدم پیچھے ہٹ گیا ہے. اب مودی الیکشن ہار جائے گا اور اس وجہ سے ہارے گا.
11. اگر آپ نہیں جانتے تو آج رات جنگ شروع ہونے کا شدید امکان تھا. تمام لائن آف کنٹرول کو آئی ایس پی آر کے مطابق آج ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا لیکن اب بھارت دوبارہ پیچھے رہ جائے گا اور جنگ اور سفارتی سطح پر دوبارہ سے شکست کھائے گا.

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Prime Minister Imran Khan said on Thursday that an Indian pilot detained after his plane was shot down would be released on Friday, as a "peace gesture" to ease the tensions that have been building between the two nuclear-armed states.