ملازمت پر فائز افراد کو نوکری کے دوران کئی قسم کی
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ لیکن سب سے
اہم وجہ تنخواہ کی کمی ہوسکتی ہے۔ لیکن دوسری جانب دیکھا جائے تو اکثر
مالکان کو بھی اپنے ملازمین سے مختلف شکایات ہوتی ہیں- اور بعض اوقات انہی
شکایات کے باعث ملازمین کو ان کی ملازمت سے فارغ بھی کردیا جاتا ہے- ہم
یہاں 4 ایسی علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر آپ کو ملازمت سے
فارغ کیے جانے کی جانب اشارہ ہوسکتی ہیں- |
میٹنگ میں شریک نہ
کرنا
جب آپ کے خلاف فیصلہ کیا جاچکا ہوتا ہے تو آفس کے پیشہ ورانہ امور میں آپ
کو بہت کم شامل کیا جاتا ہے-آپ کو کسی اہم میٹنگ میں شریک نہیں کرتے اور نہ
ہی آپ کی رائے ان کے لیے اہم رہتی ہے- یہ وہ نشانی ہے جس کے بعد آپ کو خود
ہی پتہ چل جائے گا کہ آپ کی نوکری خطرے میں آچکی ہے ۔
|
|
افواہیں
آپ کے ارد گرد بہت سی ایسی باتیں ہوں گی جو آپ کو باقاعدہ محسوس کریں گے۔
اور ان باتوں کو افواہیں کہا جاتا ہے ۔ لیکن جب آپ افواہیں پھیلانے والے
لوگوں کے سامنے آتے ہیں تو وہ خاموش ہوجاتے ہیں اور افواہیں رک جاتی ہیں ۔
لہٰذا آپ ان افواہوں کو معمولی نہ سمجھیں اور اور ان کی تہہ تک جائیں لیکن
یہ بھی ایک اہم نشانی ہے یہ سمجھنے کے لیے کہ آپکی نوکری آخر مرحلے میں
موجود ہے۔
|
|
کمپنی کا بحران
کمپنی کے باس کا بار بار کمپنی کے نقصان کا آپ کے سامنے ذکر کرنا اور آپ کی
ٹیم کے سامنے بولنا کہ کمپنی بحران کا شکار ہے تو سمجھ جائیں کہ نوکری ہاتھ
سے جانے کے امکانات ہیں۔ اور خود کو اس بات کے لیے پہلے سے تیار رکھا جائے۔
|
|
ساتھی ملازمین کے پاس آپ کے ٹاسک
آپ کے ساتھی ملازمین کو آپ کے تمام پیشہ ورانہ امور تھمانا جس میں کئی اہم
معلومات شامل ہوں اور اس کی رائے کو زیادہ اہمیت دینا بھی آپ کے لیے خطرے
کی گھنٹی کے مترادف ہے- امکان ہے کہ آپ کی ملازمت کسی پریشانی کا شکار
ہوسکتی ہے-
|
|