عمران خان کیلئے امن کانوبل انعام تو بنتا ہے

'مودی گھر جاؤ،سوشل میڈیا پر بھارت میں شور مچ رہا ہے اوربھارت میں ہیش ٹیگ ’گو بیک مودی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے تامل ناڈوکے دورے سے قبل ہی بھارتیوں نے ان کے چلے جانے کے نعرے لگادیئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے ہی اپنے ہی وزیر ِ اعظم کو ننگا کردیا او رسچ سچ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دورے پرجارہے تھے جہاں انہیں شہریوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوشل میڈیا پر بھی ان کیخلاف پیغامات کی بھر مار ہورہی ہے۔بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کو بھارت کی سترسال کی بدترین قیادت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی لاشوں پر سیاست کرکے الیکشن میں جیت یقینی بنانا چاہتے ہیں مودی بری طرح ناکام ہوگئے، انہیں بھارت کی قیادت کا کوئی حق نہیں۔اس سے قبل رواں سال جنوری کے مہینے میں بھی مودی کو تامل ناڈو میں اسی صورتحال کا سامنا تھا جو اب مزید سخت ہوگئی ہے۔ٹوئٹرپر وجے نامی بھارتی شہری نے لکھا کہ’مودی اور ان کی پارٹی کاتامل ناڈو میں ہونا غیر متعلق ہے۔ایک اور صارف نے لکھاکہ’ واپس چلے جاؤ،ہم سب جانتے ہیں کہ آپ بہترین اداکار ہیں۔پراتھپ نامی شخص نے لکھا’واپس چلے جاؤ اورپھر کبھی تامل ناڈونہیں آنا‘۔جب کہ ایک اور صارف نے مودی کی سیاست کو عیاں کرتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی جس سے یہ معلوم ہوتا کہ بھارتی وزیراعظم فوجیوں اور مزدوروں کو اپنے فائدے کیلئے موت کے گھاٹ اتارنے تک کو تیار ہیں۔ جنگ کے میدان میں پاکستان کی واضح برتری کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کے باعث انہیں امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے حلف اْٹھانے سے بھارتی طیارے گرانے تک اور پھر پارلیمنٹ میں بھی امن کی بات کی اور بار بار بھارت کو مذاکرات کی راہ اختیار کرنے کامشورہ دیا۔و زیراعظم عمران خان کی امن کی خواہش امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن کوبھی بھاگئی۔امریکن کامیڈین نے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اب امن کی طرف قدم بڑھانے کی باری مودی کی ہے۔جیریمی میکلیلن نے ایک ایک اور ٹویٹ میں سوال اْٹھایا کہ کیا ہم امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر اْسے وزیراعظم عمران خان کو نہیں دے سکتے؟امریکی کامیڈین کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی اور لوگوں نیاس مطالبے کو ری ٹویٹ کرنا شروع کردیا۔ان کی اس ٹویٹ کو اب تک 30 ہزار لوگوں نے لائک جبکہ 9600 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ بھارت نے اپنے پائلٹ ابھی نندن کا شرمناک استقبال کرکے اپنے پائلٹ بات سچ کردکھائی کہ بھارت اپنے فوجیوں کی قدر نہیں کرتا۔دوسری جانب ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام سے وصول کرتے ہی ابھی نندن کو میڈیا سے بات تک نہیں کرنے دی گئی،نہ ہی بھارتی سپاہیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سیلوٹ کیا جبکہ ابھی نندن کو کمر سے پکڑکرکے لے گئے جیسا قیدیوں کو لے جایا جاتا ہے۔بھارتی حکام نے میڈیاسے گفتگو میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی۔ واہگہ کے مقام پر سخت سیکورٹی میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعدبھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے پہلے اس کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا نھاواہگہ بارڈ پر ابھی نندن کی حوالگی کے مواقع پر ملکی و غیر ملکی میڈیاکے نمائندوں کی بڑی تعداد موجودرہی۔ میڈیا سے گفتگو میں ابھی نندن نے کہا پاکستانی فوج انتہائی پروفیشنل ہے مجھے ان میں امن نظر آیا،میں نے پاک فوج کے ساتھ کچھ وقت گذارا میں بہت متاثر ہواہوں۔بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھاکر کہتا ہے چھوٹی سے بات کو بھی اتنی مرچ مصالحہ لگا کربیان کیا جاتا ہے کہ لوگ بہکاوے میں آجاتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب مار گرائے جانے والے بھارتی جنگی طیارے مگ۔ 21اور ایم آ ئی۔ 17ویVہیلی کاپٹر کی قیمت4 کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالرز (6ارب 53کروڑ 30لاکھ روپے) ہے۔ہیلی کاپٹر کی تخمینی لاگت ڈھائی کروڑ ڈالرز (3ارب 47کروڑ 50لاکھ روپے) ہے تاہم روسی ساختہ مگ۔ 21لڑاکا طیارے کی موجودہ قیمت کا تخمینہ لگانا بے حد مشکل ہے کیونکہ روس نے یہ طیارے بنانا 1985ء ہی میں بند کر دیئے تھے۔1965میں بھارتی فوجیوں نے پاکستان میں چائے پینے کی جس خواہش کااظہار کیا تھا وہ چائے کا کپ گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بڑا مہنگا پڑا جس کی قیمت بھارت کو اپنے طیارے اور ہیلی کاپٹر کی تباہی سے چکاناپڑی اور سنئے ادھر پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے عالمی برادری کی سفارتی کوششیں عروج پر پہنچ گئیں امریکا ‘سعودی عرب ‘ چین ‘ آسٹریلیا‘برطانیہ اور اردن نے پاکستان سے رابطہ کیاہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو ایس سینٹ کام کے کمانڈر ،برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورس ،امریکہ ،برطانیہ اور چین کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت پراپنے دفاع میں یقینابھرپور جواب دے گا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خطہ میں قیام امن کا متمنی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا رہے گا۔شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ سے سچ کہا ہے ہم نے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے خاتمہ کیلئے آپ کی طرف سے کی جانے والی ثالثی کی پیشکش کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا اور تمام ممبران نے روس کی پیشکش کا خیرمقدم کیاہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تخفیف غربت اور سماجی فلاحی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے عوام کیلئے امن و خوشحالی کا فروغ ان کی حکومت کا ایجنڈا ہے تاہم بھارتی جنگی جنون سے خطہ کے امن کو خطرہ ہے۔حالات وواقعات سے ظاہرہوتاہے پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کامیاب جارہی ہے جس کے اثرات پورے خطے میں رونما ہورہے ہیں جس طرح وزیر ِ اعظم عمران خان نے ایک بھی گولی چلائے بغیرسفارتی و اخلاقی فتح حاصل کی ہے اس سے پاکستان کا سر اقوام ِ عالم میں فخر سے بلند ہوگیاہے اوردل کہتاہے عمران خان کیلئے امن نوبل پرائزتو بنتاہے۔

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 398776 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.