پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بی جے پی رہنماﺅں کی چھترول٬ ویڈیو

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کی چھترول لگانا شروع کردی-

یہ واقعہ بھارتی جماعت بی جے پی کے ایک اجلاس کے دوران پیش آیا جس میں جماعت کے سینئر رہنما پاکستان کے خلاف زہر اگلتے اگلتے آپس میں ہی لڑنے لگ گئے-

معاملہ اس حد تک بگڑ گیا کہ رہنماؤں نے نہ صرف ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈال دیا بلکہ جوتوں سے بھی پٹائی لگانا شروع کردی-

لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی شرد ترپاٹی نے پارٹی کے مقامی رہنما راکیش بگھل کو جوتا دے مارا۔ دوسری جانب سے اس سارے واقعہ ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کردی گئی جو وائرل ہوگئی-

لڑائی کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ رکن قومی اسمبلی یہ دیکھ کر غصے میں آگئے تھے کہ افتتاحی پلیٹ میں ان کا نام موجود نہیں تھا-

 
YOU MAY ALSO LIKE:

The entire incident was caught on camera after an argument broke out between BJP MP Sharad Tripathi and party MLA Rakesh Singh Baghel over the placement of names on the foundation stone of a project.