پاکستان بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ممکن٬ بڑی پیشنگوئیاں

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، دونوں ممالک کی افواج سرحدوں پر تیار بیٹھی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔
 

image


معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے، سوچ سے زیادہ نقصان کا خدشہ ہمیشہ رہے گا۔ ایٹمی جنگ کی صورت میں دونوں ملک خطرناک صورت حال میں داخل ہوچکے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مودی پاکستان کے خلاف بات کر کے ہندو قوم پرستی کو ہوا دے رہے ہیں، جب کہ بھارت کا میڈیا جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہا ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے خیرسگالی کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارنے کا دعویٰ مشکوک ہے۔
 

image


اخبار کا مزید لکھنا ہے کہ جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے، خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کیے بغیر خوفناک صورت حال کا سامنا رہے گا، پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، مگر یہ نسبتا ًکمی مسئلہ کا حل نہیں۔

نیویارک ٹائمز نے پاک بھارت کشیدگی میں خاتمے کے لیے عالمی کردار کی بھی وکالت کی اور واضح کیا کہ عالمی دباؤ کے بغیر دیرپا حل ناممکن ہے، ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار رہے گا۔

اخبار میں ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 1999، سال 2002 اور سال 2008 میں پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی صدور بل کلنٹن، جارج بش اور براک اوباما نے اہم کردار ادا کیا مگر ٹرمپ انتظامیہ نے کشیدگی میں کمی سے متعلق اس وقت بیان دینے سے زیادہ کچھ نہیں کیا۔ پاک بھارت کشیدگی میں خاتمے کے لیے ٹرمپ کا بطور ثالث کردار نظر نہیں آتا، کیونکہ تجارتی مفادات سامنے رکھ کر ٹرمپ نے امریکا کا جھکاؤ پاکستان کے خلاف اور بھارت کی جانب کردیا ہے۔
 

image


اداریہ کے مطابق اقوام متحدہ کے نزدیک بھی بھارتی پالیسی سے عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے، مسئلہ کا حل پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام کے درمیان بات سے نکلنا چاہیے۔

(بشکریہ: سماﺀ)

YOU MAY ALSO LIKE:

The current focus on North Korea’s growing arsenal obscures the fact that the most likely trigger for a nuclear exchange could be the conflict between India and Pakistan. Long among the world’s most antagonistic neighbors, the two nations clashed again last week before, fortunately, finding the good sense to de-escalate.