برمودہ تکون اور دجال

مولانا عاصم عمر کی تقاریر میں نے اپنے کم عمری کے زمانے میں سنی تھی،لیکن پھر اسکے بیانات کے کیسٹ ملنے مشکل ہوگئے ۔بہت عرصہ بعد مولانا صاحب کی کتاب (برمودہ تکون اور دجال ) پر نظر پڑی تو بے ساختہ اسکو اٹھا کر پڑھنا شروع کیا۔

کتاب ہی ایسی تھی کہ اسکو بغیر پڑھے دل کو قرار نہیں آرہا تھا۔

کتاب کیا ہے بس عجیب معلومات کا خزانہ ہے اور دشمن اسلام دجال کی آمد اور اور انکے استقبال کیلئے ہونے والی صلیبی اور صہیونی تیاریوں کا ذکر ہے۔

نیز مشہور زمانہ عجوبہ ( برمودہ تکون ) پر سائنس اور احادیث کی رو سے اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اور مولانا صاحب نے ایسے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں کہ آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ،کہ دجال کیا کیا نہیں کرسکتا۔

ظاہر ہے کہ دجال ایسا خطرناک دشمن ہے کہ خود اپنے زمانے میں بھی حضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ و صحبہ و سلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو اس سے ڈراتے تھے ۔

اور ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جو آدمی جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھے گا تو دجال اور اسکے بد اثرات سے محفوظ رہے گا۔

مذکورہ کتاب واقعی پڑھنے کے لائق ہے تاکہ ہر مسلمان دجالی فتنے اور اسکے تیاریوں پر مبنی سنسنی خیز انکشافات سے خبردار رہ سکے۔

کتاب مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہ لنک کلک کریں۔

https://www.4shared.com/file/185900977/bbb8e962/Bermuda_Tikon_Aur_Dajjal.html
Mansoor Mukarram
About the Author: Mansoor Mukarram Read More Articles by Mansoor Mukarram: 21 Articles with 66244 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.