جامعہ بیت السلام سگھر کا بلند معیار تعلیم

جامعہ بیت السلام کاسالانہ اصلاحی اجتماع آج 9 مارچ بروز ہفتہ مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے زیرصدارت ہوگا۔رئیس الجامعہ بیت السلام کراچی و تلہ گنگ خطیب و امام مسجد بیت السلام ڈیفنس کراچی حضرت مولانا عبدالستار صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے زیرنگرانی حسب سابق سالانہ اصلاحی اجتماع کودو نشستوں میں رکھا گیا ہے۔ پہلا مر حلہ عصر تا مغرب جبکہ دوسرا مغرب تا عشاء۔ تقریب کے پہلے سیشن میں جامعہ بیت السلام کے نو نہالوں عمدہ اور خو بصورت آواز میں قرآن مجید کی تلاوت ، نعتیہ کلام پیش کریں گے۔اس موقع پرقرآن پاک کے حافظ بچوں کی دستار بندی بھی کی جائے گی مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد تقریب کا دوسرا سیشن شروع ہوگا۔ اس سیشن میں جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے اساتذہ کی لگن اور محنت کے نتیجے میں تیارہونے والے بچے انگریزی و عربی میں تقاریر اور حمد وغیرہ پیش کریں گے۔اس موقع پر جامعہ کے طلباء کے فن پاروں کی تیسری سالانہ خطاطی نمائش بھی ہوگی۔ اختتامی سیشن میں مولانا عبدالستار صاحب دامت برکاتہم خصوصی خطاب فرمائیں گے۔اس روح پرور اصلاحی اجتماع کی دعا مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرمائیں گے۔ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لئے انتظامی امور کے ذمہ دار مولانا رب نواز صاحب،جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے ناظم تعلیمات مفتی وقار احمد،مفتی جمیل ،مولانا دل جان،،مولانا عزیزالحق اور دیگرمنتظمین شبانہ روز محنت و کوشش میں مصروف عمل ہیں۔پاکستان کے معیاری مدارس کی فہرست بنائی جائے تو الحمداﷲ جامعہ بیت السلام سگھر (تلہ گنگ)صف اول میں نظر آتا ہے ،شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ،امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر صاحب دامت برکاتہم العالیہ او ر دیگر ہمارے اکا بر اپنے شاگردرشید حضرت مولانا عبدالستار صاحب دامت برکاتہم سے خاص تعلق رکھتے ہیں اور یقیناًان حضرات کی دعائیں ہر لمحہ مولانا عبدالستار صاحب دامت برکاتہم کے ادارے کے ساتھ ہیں۔ اس لئے جامعہ بیت السلام ’شعبہ حفظ القرآن‘‘ اور دیگر دینی و عصری علوم کے لیے علاقے کا ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بڑا اور معیاری مدرسہ ہے۔اوریہ ادارہ دن بدن ترقی کررہا ہے۔ اس کا تعلیمی معیار بلند سے بلند تر ہی ہورہا ہے۔ یہ ادارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی شاندار پرشکوہ عمارت اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہے۔جامعہ کا حسن انتظام قابلِ دید ہیں۔ یہ ادارہ اہل اخلاص کی محنت کا ثمر ہے، اﷲ رب العالمین ایک بڑے پیمانے پر ان حضرات سے دین کی خدمت لے رہے ہیں، اﷲ جل شانہ اس میں مزید ترقی عطاء فرمائے آمین۔ میں سمجھتا ہو ں کہ جامعہ کے مہتمم،منتظمین، اساتذہ کرام اور اس کے معاونین کی جانی و مالی تعاون سے آج یہ جو باغ لہلاہا رہاہے اور یہ گلستان اور چمنستان بنا ہے، اﷲ رب العالمین کااہل تلہ گنگ کے لئے بھی ایک خاص تحفہ ہے۔ اﷲ جل شانہ کے اس بے پایاں فضل و کرم پر اہلیان تلہ گنگ بھی اﷲ کا شکر ادا کریں۔جامعہ بیت السلام میں دینی اور دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔جامعہ بیت السلام میں طلبہ کے خداداد استعدادوں کو سنوارنے اوراجاگر کرنے کے لئے سال بھر میں مختلف نوعیت کے مسابقے کرائے جاتے ہیں۔ جن میں مسابقہ فی الحدر (تلاوت) مسابقہ فی الحفظ الاشعار العربیہ ، مسابقہ فی حفظ الاشعار الاردیہ ، مسابقہ فی الخطابہ اور مسابقہ فی التریض (ورزش) بھی کرائے جاتے ہیں۔اساتذہ کے خلوص ، طلبہ کی دلچسپی اور لگن کی وجہ سے ان مسابقوں کے نتیجے میں جامعہ کے طلباء محکمہ اوقات ،وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام صوبائی اور ملکی سطح پر متعد د مرتبہ نمایاں پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔ ‘‘جامعہ بیت السلام ’’ کا مقصد ایسے علما وفضلا اور اسلام کے داعی تیار کرنا ہے جو کمال علم کے ساتھ تقوی، ﷲیت اور اخلاص کے زیور سے آراستہ ہوں، جن کا مقصدِ اساسی دین اسلام کی حفاظت، اس کی نشر واشاعت اور امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی ہو۔نئی نسل کو مذہب سے قریب کرنا اور دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا،مسلمان عوام کی اصلاح وراہنمائی ‘جامعہ بیت السلام ’’ کا بنیادی حدف ہے‘‘ ان شاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب ان اداروں سے فارغ التحصیل طلباء اپنے اپنے علاقوں میں دینی اور دنیاوی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں گے اﷲ تعالی جامعہ کے اساتذہ ، منتظمین ، معاونین اور جملہ ملازمین کی کاوشوں کو شرف قبولیت سے مالامال فرمائے اور ان کے علم وعمل اور اخلاص میں برکت عطا فرمائے اور اس ادارے کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے۔ آمین
 

Ch Abdul Jabbar
About the Author: Ch Abdul Jabbar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.