مکافات عمل

شادی کے بعد اسے پہلی تنخواہ ملی- اس نے خوشبو دار نوٹ بیوی کے ہاتھوں میں دئیے- بیوی کی آنکھیں محبت اور خوشی سے چمکنے لگیں- وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنی ساس کے پاس آئی- "ماں جی آج ان کو تنخواہ ملی ہے، یہ لیجیے"- ماں جی بولیں- "بہو- تمھارے سسر نے بھی پہلی تنخواہ میرے ہاتھ پر لا کر رکھی تھی- میں نے بھی اسے اپنی ساس کو دینا چاہا- انہوں نے جو کہا تھا وہ ہی اب میں تم سے کہوں گی "میری بیٹی ان پیسوں کو اپنے پاس رکھو، خدا تمہارے سسر کو سلامت رکھے"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132679 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.