دیے سے دیا جلتا ہے

موسلا دھار بارش اچانک ہی شروع ہوگئی تھی- بھیگتے ہوۓ لوگوں نے دیکھا چار نو عمر لڑکے درخت کے نیچے سائیکل کے پنکچروں کی دکان پر کھڑے لوگوں میں چھتریاں تقسیم کر رہے تھے اور ایک بڑے سے کارڈ بورڈ پر انہوں نے لکھ کر لٹکایا ہوا تھا "بارش ختم ہونے کے بعد پہلی فرصت میں چھتری اسی جگہ واپس کردیں"- انہوں نے یہ کام سو چھتریوں سے شروع کیا تھا اور انہیں اپنی پاکٹ منی سے خریدا تھا- اگلے دن جب انہوں نے واپس آئ ہوئی چھتریوں کی گنتی کی تو ان کی تعداد سو سے کہیں زیادہ تھی-

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 122112 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.