اپنے اپنے ہوتے ہیں

وہ تصویر لٹکانے کے لیے دیوار میں کیل ٹھونک رہا تھا- اس کا چھ سال کا بیٹا اس کے قریب کھڑا تھا- ایک دفعہ ہتھوڑی بجاے کیل کے اس کے انگوٹھے پر پڑ گئی، وہ تکلیف سے کراہا اور ہتھوڑی زمین پر پھینک دی- اس کے بیٹے نے جلدی سے اس کے انگوٹھے پر پھونکیں ماریں، ہتھوڑی کو لات مار کر دور پھینکا اور پھر اس کے قریب جا کر اس پر تھوک بھی دیا "گندی"- اس کے باپ کو ہنسی آگئی- "بیٹا غلطی میری تھی"- بیٹا بولا "نہیں- وہ آپ کے انگوٹھے پر لگی تھی، غلطی اسی کی تھی"-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132638 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.