آتے ہیں برگ و بار درختوں کے جسم پر
تم بھی اٹھاؤ ہاتھ کہ موسم دعا کا ہے
میں پہلے بھی کئی بار کہہ اور لکھ چکا ھوں کہ میرے پاکستان کو صرف حد سے
زائد مزہبی رحجان نے معاشرے میں صبر اور برداشت کو ختم کر دیا ہے ہر کوئی
اپنے عقائد کے لئے ایک دوسرے کی جان لینے کے درپے ہے
سرمایہ دین, اسلام ؤ امت مسلمہ, امن و محبت کے داعی وفا کے پیکر ,محبت رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم, سنت ؤ احادیث کے داعی ممتاز عالم دین مفتی
تقی عثمانی صاحب پر نیپاچورنگی کراچی میں قاتلانہ حملہ مفتی صاحب کی گاڑی
پر فائرنگ کے وقت گاڑی میں اہلیہ اور دو پوتے بھی سوار تھے مفتی صاحب۔
اہلیہ اور دونوں پوتے فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے دوسری گاڑی کا ڈرائیور
اور مولانا شہاب شدید زخمی پولیس گن مین سمیت دو گارڈز شہید ہو گئے جائے
وقوعہ سے سی ٹی ڈی کو 15 نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں
قائد اعظم کی خواہش پر 14اگست1947کوکراچی میں پرچم کشائی کرنے والے علامہ
شبیر احمد عثمانی صاحب سے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی عزیز داری اور انکی
نسل پر یہ وار کسی طوفان سے کم نہیں تھا کیونکہ اس سے فساد برپا کرنے والوں
کے تمام نشانے درست ہو سکتے تھے جو اللہ پاک نے اپنی رحمت خاص فرما کر
پاکستان کو بچا لیا.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید
ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے۔ تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک
بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے ( یعنی وضو اچھی طرح کرے ) ۔ (بخاری، ۱۳۶)
اور ایسے لوگ میرے پاکستان کا سرمایہ ہیں لیکن دشمن طاقتوں کو یہ شاید پسند
نہیں اس لیے وہ فساد چاہتے ہیں
میں سلام کرتا ھوں کہ مفتی صاحب کو کہ
اتنے خوفناک حملے کے بعد بھی چہرے کا یہ اطمینان بتا رہا تھا کہ خدا کے
دوستوں کا دشمن اپنے ناپاک عزائم سے انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتا...!
کائنات کا حسن یہ ہے کہ انسان کا انسان سے محـبت کا رشتہ جو صدیوں پرانا
ہے وہ قائم رہے لیکن بغـض، انا ,خود غرضی, حسد اور شک کی چوٹیں
اسے ریزہ یزہ کر دیتــی ہیں اور انسانیت کو کرتی جا رہی ہیں اگر بغض، انا
اور شک کی بجائے اس پہ اعمتمـاد ,امن, بھائی چارہ, مساوات, عدل ؤ انصاف کی
مہرلـگا دی جائے تو محـبت ہیـرے سـے زیــادہ
مضبـوط ثـابت ہـوگـی.
اللہ کریم اسلام پاکستان ,علماء اسلام اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے اور
اللہ پاک اپنی رحمت خاص ,صحت عطا کاملہ کے ساتھ سرمایہ دین کو سلامت فرماۓ.
آمین
|