پر جوش زندگی گزاریں

انسان کا زندگی میں پرجوش ہونا اس میں توانائی کا ایک بہترین ثبوت ہے۔ روز زندگی کی ایک نئی صبح کو اپنے اندر توانا محسوس کرنا اور چہرے پر خوشی کے تاثر انسان کو نکھار دیتا ہے اور یہ ایک بہترین شخصیت کی علامت ہے اور ساتھ ساتھ اس کا کچھ کر دکھانے کا عزم اس میں موجود توانائی کی ایک اہم شکل ہے۔

زندگی سے پرجوش اور بھرپور، انسان کی زندگی کو خوبصورت اور دلکش بنا دیتے ہیں اور اس سے اس انسان کے قریب بسنے والے لوگوں میں بھی مثبت اثر پڑتا ہے اس سے زیادہ اچھی بات اور کیا ہو گی کہ آپ کی پرجوش، پرعزم، مسکراہٹوں سے ساتھ والے شخص کی ڈوبتی ہوئی زندگی ایک نئی زندگی کی شکل دے دے اس میں وہ تمام خوبیاں روشن کر دے جو اس میں چھپی ہوئی تھی اور ان کو جانے کی اس شخص نے کبھی کوشش نہیں کی تھی۔

ایک خوبصورت اقتباس جو میں اس تحریر کا حصہ بنانا چاہوں گی:
" اکثر اوقات ہم ایک خودکار انداز میں زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں حالات و واقعات کا سامنا کرتے ہیں، جو کچھ پیش آتا ہے اس کو عین اسی طرح قبول کرتے ہیں اور ہر دن اپنے گزشتہ دن کی طرح گزار دیتے ہیں۔ اس تناظر میں ہمیں ہر چیز حسب قاعدہ اور پرسکون نظر آتی ہے سوائے ہمارے ذہنوں سے اٹھنے والی اس آواز کے جو ہمیں یہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ یہی وقت ہے کہ خود میں کچھ تبدیلی لائی جائے"۔
( سفر زندگی۔۔ مسافر آپ)

Afrah Imran
About the Author: Afrah Imran Read More Articles by Afrah Imran: 22 Articles with 50309 views She is a student of Mass Communication studying from Virtual University of Pakistan. In 2017, when she was XI student she started writing articles on .. View More