ورڈپریس بلاگ – پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا

ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں. شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایلائیٹ لزبن ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں.

ورڈپریس بلاگ کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر تمام چیزیں صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ بلاگ بنانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے یعنی پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا ہے۔ پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Posts کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک پر کلک کریں۔ یوں نیچے والی تصویر جیسا صفحہ کھل جائے گا۔ ہو سکتا ہے جب آپ اپنے بلاگ پر پوسٹ لکھنے والے صفحہ پر جائیں تو اس میں اور یہاں کی تصویر میں کچھ فرق ہو یا پھر وہاں کچھ چیزیں موجود نہ ہوں یا زائد ہوں تو ایسی صورت میں Screen Options کے بٹن کا استعمال کریں اور جو جو چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں ان کو منتخب کر لیں اور جو جو ختم کرنا چاہیں وہ ختم کر دیں۔ پوسٹ لکھنے اور پھر شائع کرنے کے لئے چند ضروری چیزوں کو تصویر میں نمبر دیئے گئے ہیں اور پھر ان کی تفصیل لکھی گئی ہے۔

1:- پوسٹ کا عنوان
سب سے پہلے پوسٹ یعنی تحریر کا عنوان لکھیں۔ یوں تو عنوان لمبا بھی دیا جا سکتا ہے لیکن پوسٹ کا عنوان چھوٹا، بامعنی اور جتنا اچھا ہو گا وہ اتنا ہی قاری کو اپنی طرف کھینچے گا۔ کئی دفعہ پوسٹ تو بڑی جاندار لکھی جاتی ہے لیکن عنوان کی خرابی قاری کو اپنی طرف کھینچ نہیں سکتی۔ اس لئے کوشش کریں کہ عنوان بہتر سے بہتر ہو۔

2:- پوسٹ یعنی تحریر
یہاں پر تحریر کا سارا مواد لکھا جاتا ہے یا پہلے سے لکھے کو یہاں پیسٹ کر دیا جاتا ہے اور اپنی ضرورت کے مطابق تبدیلی کر لیتے ہیں۔ یہ ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے جس میں تقریبا ضرورت کے سارے فنکشن موجود ہیں۔ اس ٹیکسٹ ایڈیٹر کو استعمال کرنے کا طریقہ آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

3:- پوسٹ کا پرمالنک
پوسٹ کا عنوان اور تحریر جب لکھ دی جاتی ہے یا لکھنے کے لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کلک کیا جاتا ہے تو پوسٹ کا پرمالنک خود بخود ظاہر ہو جاتا ہے۔ اگر پرما لنک کی سیٹنگ نہ کی ہو تو پھر پرمالنک کے ساتھ Change Permalinks کا بٹن ہو گا اور اس پر کلک کرنے سے پرمالنک سیٹنگ کا مرکزی صفحہ کھل جائے گا۔ اگر پرمالنک کی سیٹنگ کی ہو تو پھر یہاں سیٹنگ کے مطابق پرمالنک ظاہر ہو گا۔ پرمالنک کی سیٹنگ کرتے ہوئے اگر اس میں تحریر کا عنوان بھی شامل کیا ہو تو پھر یہاں پر جو پرمالنک ظاہر ہو گا اس میں تحریر کا عنوان خودبخود شامل ہو گا اور ساتھ میں Edit کا بٹن بھی ہو گا۔ Edit کا بٹن دبا کر پرمالنک میں موجود تحریر کے عنوان میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے پرمالنک میں موجود تحریر کا عنوان تبدیل کرنے سے تحریر کا پرمالنک تو تبدیل ہو جائے گا لیکن تحریر کے اصل عنوان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پرمالنک کی سیٹنگ کے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر دیکھیں۔

4:- پوسٹ کا خلاصہ
عام طور پر ورڈپریس جب ایک ساتھ کئی ایک تحاریر دیکھتا ہے تو ہر تحریر کے شروع کے چند فقرے ہی دیکھاتا ہے۔ جیسے جب کوئی کسی خاص کیٹیگری کو دیکھ رہا ہوتو اسے اس کیٹیگری میں موجود تمام تحاریر کے چند شروع کے فقرات نظر آتے ہیں۔ اگر چاہتے ہیں کہ شروع کے چند فقرات کی بجائے آپ کی مرضی کے فقرات ہوں تو وہ فقرات Excerpt میں درج کر دیں۔ عام طور پر یہاں تحریر کا خلاصہ درج کیا جاتا ہے۔ Excerpt یعنی خلاصہ لکھنا ضروری نہیں ہوتا لیکن لکھنا اچھا رہتا ہے۔

5:- پوسٹ کا زمرہ (Category)
پوسٹ کو جس زمرہ میں ڈالنا چاہتے ہیں وہ یہاں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ ایک پوسٹ کو ایک سے زیادہ زمرہ جات میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ اگر یہاں سے کوئی زمرہ منتخب نہیں کریں گے تو پھر ورڈ پریس پوسٹ کو خود بخود ڈیفالٹ کیٹیگری میں ڈال دے گا۔ پوسٹ کی ڈیفالٹ کیٹگری کی سیٹنگ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

6:- پوسٹ کے ٹیگ (Tag)
پوسٹ کا عنوان تو ایک ہی ہوتا ہے لیکن پوسٹ میں جو جو چھوٹا بڑا موضوع لکھا ہو ایسا ہر ایک موضوع ٹیگز کی صورت میں لکھ دیا جاتا ہے۔ ایک وقت میں کئی ایک ٹیگز شامل کیے جا سکتے ہیں۔ ہر ٹیگ لکھنے کے بعد Add کا بٹن دباتے جائیں۔ اس کے علاوہ بلاگ پر پہلے سے موجود ٹیگز جو پہلے کئی ایک پوسٹ میں شامل کیے ہوں ان میں سے شامل کرنے کے لئے Choose from the most used tags کے لنک کا استعمال کریں۔ پوسٹ کے ٹیگ لکھنا ضروری نہیں ہوتے لیکن اگر لکھیں جائیں تو ان کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ٹیگز تلاش میں بہت آسانی پیدا کرتے ہیں۔ فرض کریں آپ نے ایک پوسٹ ”اردو کمپیوٹنگ“ پر لکھی ہے لیکن اتفاق سے پوری پوسٹ میں ”اردو کمپیوٹنگ“ لفظ کہیں بھی نہیں تو ایسی صورت میں اگر کوئی ”اردو کمپیوٹنگ“ کے لفظ سے تلاش کرے گا تو وہ پوسٹ نتیجہ میں ظاہر نہیں ہو گی لیکن اگر ٹیگ میں ”اردو کمپیوٹنگ“ شامل ہے تو پھر وہ پوسٹ تلاش میں ضرور ظاہر ہو گی۔ اس کے علاوہ ٹیگز پوسٹ کو سرچ انجن میں موضوع کے اعتبار سے نمایا جگہ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

7:- پوسٹ محفوظ اور شائع کرنا
سارا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اگر دیکھنا چاہیں کہ پوسٹ بلاگ پر شائع ہونے کے بعد کیسی نظر آئے گی؟ اس کے لئے Preview کا دبانے سے ایک نئی ٹیب میں بلاگ کھلے گا اور پوسٹ کا بلاگ پر عارضی نظارہ نظر آئے گا۔ اب پوسٹ کو بلاگ کے ایڈمن پینل میں محفوظ یا بلاگ پر شائع کرنا ہے۔ اگر فی الحال پوسٹ کو صرف بلاگ کے ایڈمن پینل میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور شائع پھر کبھی کرنا ہو تو ایسی صورت میں Save Draft کا بٹن دبا دیں۔ یوں پوسٹ ایڈمن پینل میں محفوظ ہو جائے گی۔ عام طور پر پوسٹ لکھتے ہوئے ورڈپریس اسے ساتھ ساتھ تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد بھی محفوظ کرتا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر سیدھا سیدھابغیر کسی اضافی سیٹنگ کے شائع کرنا ہو تو پھر Visibility کو Public اور Publish کو immediately ہی رہنے دیں اور Publish کا بٹن دبا دیں۔

بعض دفعہ کئی ایک سیٹنگ کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔ شائع کرنے کے بارے میں کچھ سیٹنگز درج ذیل ہیں۔

Visibility کی سیٹنگ
Visibility کے ساتھ نظر آنے والے Edit کے لنک پر کلک کرنے سے تین ریڈیو بٹن ظاہر ہوں گے۔ سب سے پہلا Public کا ریڈیو بٹن ہوتا ہے۔ یہ کسی پوسٹ کی نارمل سیٹنگ ہوتی ہے اور پوسٹ بلاگ پر نارمل انداز میں ہی شائع ہوتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ نظر آنے والے Stick this post to the front page کے چیک باکس کو اگر منتخب کر دیا جائے تو پھر یہ پوسٹ بلاگ پر ہمیشہ سب سے اوپر نظر آئے گی چاہے مزید کئی پوسٹس اس کے بعد بھی شائع کر دی جائیں۔ اگر ایک سے زیادہ پوسٹ Stick this post to the front page کے چیک باکس کو منتخب کر کے شائع کی جائیں تو پھر وہ تمام پوسٹس دوسری پوسٹس سے اوپر ہوں گی۔
اس کے بعد Password protected کا ریڈیو بٹن ہوتا ہے اگر اسے منتخب اور ساتھ میں پاسورڈ بھی لکھ کر پوسٹ شائع کی جائے تو پوسٹ شائع ہو جائے گی لیکن اس پوسٹ کو دیکھنے کے لئے پاسورڈ کی ضرورت ہو گی۔
اس کے بعد Private کا ریڈیو بٹن ہوتا ہے۔ اگر اسے منتخب کیا جائے تو پھر پوسٹ صرف بلاگ کے رجسٹرڈ یوزر میں سے Administrator اور Editor ہی دیکھ سکیں گے۔

Publish کی سیٹنگ
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ پوسٹ کو کسی خاص وقت اور تاریخ پر شائع کرنا چاہتے ہیں تو اس Publish کے ساتھ نظر آنے والے Edit کے لنک پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ وقت اور تاریخ درج کریں اور پھر OK کا بٹن دبا دیں۔ یوں پوسٹ شائع کرنے والا Publish کا بٹن Schedule میں تبدیل ہو جائے گا۔ Schedule کا بٹن دبانے سے جو وقت اور تاریخ لکھی ہو گی اس کے مطابق پوسٹ خود بخود اس خاص وقت اور تاریخ پر شائع ہو جائے گی۔

پہلے سے لکھی پوسٹ میں تبدیلی اور ختم کرنا
اگر پہلے سے لکھی پوسٹ میں تبدیلی یا پوسٹ ختم کرنی ہو تو بلاگ کے ایڈمن پینل میں بائیں سائیڈ بار میں Posts کی ذیلی فہرست میں سے Posts کے لنک پر کلک کریں۔ یوں جتنی بھی پوسٹ محفوظ یا شائع ہوئی ہوں گی وہ ساری کی ساری سامنے آ جائیں گی۔ جس پوسٹ میں تبدیلی کرنا چاہیں اس پر ماؤس لے کر جانے سے ساتھ میں کچھ لنک ظاہر ہوں گے۔ Edit کے لنک پر کرنے سے نیا صفحہ ویسا ہی کھلے گا جیسا پوسٹ لکھنے والا صفحہ تھا لیکن اب کی بار پوسٹ کے متعلق سارے کا سارا مواد پہلے سے موجود ہو گا۔ جس جگہ جو تبدیلی کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں۔ اگر پوسٹ پہلے سے شائع شدہ ہے تو پھر جہاں پوسٹ لکھتے وقت Publish کا بٹن تھا اب وہاں Update کا بٹن ہو گا اس پر کلک کر دینے سے پوسٹ میں کی ہوئی تبدیلیاں محفوظ ہو جائیں گی اور جہاں پوسٹ کا عنوان ہوتا ہے اس کے اوپر تصدیق کا پیغام ظاہر ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ پوسٹ شائع شدہ ہونے کی بجائے صرف محفوظ تھی تو پھر Publish کا بٹن ہی ہو گا۔ اگر تبدیلی کرنے کے بعد پوسٹ شائع کرنی ہو تو Publish کا بٹن دبا دیں اور اگر تبدیلی کے بعد دوبارہ محفوظ ہی کرنی ہے تو Save Draft کا بٹن دبا دیں۔ یوں پوسٹ محفوظ ہو جائے گی اور تصدیق کا پیغام بھی آ جائے گا۔

اگر کوئی پوسٹ ختم کرنی ہو تو جب Posts کے مرکزی صفحہ پر کسی پوسٹ پر ماؤس لے کر جاتے ہیں تو ساتھ میں ظاہر ہونے والے لنک میں سے Trash کے لنک پر کلک کر دیں۔ یوں پوسٹ ختم ہو جائے گی۔
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 380 Articles with 263704 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More