اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ہم سب کے لیے ہی ضروری ہے
اور جو طالب علم ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں انھیں بھی اس پر توجہ کی ضرورت
ہے ۔ امتحانات کے موسم کی آمد ہے اور کئی طالب علم اپنی کتابوں کا مطالعہ
کرتے دکھائی دے رہیں ہیں ۔ امتحانات کے موسم میں بعض طالب علم کتابوں کا
مطالعہ کم اور دوسری سرگرمیوں میں زیادہ اپنا دل لگاتے ہیں ۔ آج ہم ایسی ہی
کچھ دلچسپ باتوں کا ذکر کریں گے جو ہر پاکستانی طالب علم اپنے امتحانات کے
دنوں میں کرتا دکھائی دیتا ہے ۔
A lot of eating during study
پڑھتے پڑھتے کھانے کی یاد آجانا اور پڑھائی روک کر پہلے کچھ اپنا پسندیدہ
مزیدار کھانا کھا لینا تو معمول ہے اور یہ ہنر تو ہر پاکستانی بچے کے اندر
پایا جاتا ہے ۔ پہلے کھانا پھر پڑھائی آخر کھانا دماغ کے لیے ایندھن کا کام
جو کرتا ہے ۔ |
|
Complaining about how much studying is
left
امتحانات سے پہلے کئی راتوں میں پڑھنا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر
کے تفریح کرنا تو امتحانات کے موسم کی رونق ہے ۔ یہ آج کل کے بچے جتنا
پڑھتے نہیں اتنا تو یہ سوشل میڈیا میں تفریح کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔اور پھر
دوستوں میں آپس میں شکایات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہ اب اور کتنا پڑھنا
ہے کورس ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور یہ صورتحال واقعی میں دلچسپ
ہوتی ہے ۔
|
|
Calling friends
امتحان سے ایک رات پہلے جب آپ کو لگتا کہ امتحان کی کوئی تیاری مکمل نہیں
ہوئی ہے اور آپ فیل ہوجائیں گے تو آپ فوری طور پر دوستوں سے رابطہ کرتے ہیں
یہ سوچ کے کہ وہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہونگے لیکن ایسا نہیں ہوتا کیونکہ
وہ خود بھی اسی صورتحال میں مبتلا ہوتے ہیں ۔اور آپ کی کوئی مدد نہیں
کرپاتے ہیں ۔
|
|
Excuses
یہ خصوصیت تو ہر طالب علم میں موجود ہوتی ہے ۔ جو پڑھتے وقت اس صورتحال سے
نکلنے کے لیے نئے نئے بہانے تلاش کرتا ہے ۔ مثلاً " اف لگتا ہے مجھے بخار
ہوگیا ہے " ، " یہ سارا قصور ٹیوشن والوں کا ہے پڑھایا ہی نہیں تھا " لیکن
ان سب بہانوں کے بعد آپ کو امی کی دھمکی مل جاتی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی
بہانہ کام نہیں کرنے والا لہذا واپس پڑھنے بیٹھ جاؤ ۔
|
|
Calculating the lowest grade you need to
pass
جب امتحان کی آخری رات تیاری نہیں ہوتی ہے تو طالب علم سب سے پہلے نمبروں
کا حساب کتاب کرنا شروع کردیتے ہیں کہ پاس ہونے کے لیے کتنے نمبر درکار
ہونگے پھر اس حساب سے تیاری کرتے ہیں اور پھر انکے ذہن میں آتا کہ اگر
تیاری نہیں تو کیا ہوا کوئی مسئلے کی بات نہیں اتنی تیاری تو کر ہی لیں گے
کہ پاس ہوجائیں ۔
|
|
Asking Ammi for her duas
امتحان کی آخری رات تو امی سے مدد طلب کرنے کا وقت ہوتا ہے- بار بار امی سے
بولنا کہ تیاری بلکل نہیں ہے دعا کریں پاس ہوجاؤں یہ جملہ تو پاکستانی بچوں
کو رٹا ہوا ہے ۔
|
|
Actually studying
جب آپ کے امتحان میں کچھ گھنٹے رہ جائیں گے اور آپ کے سارے بہانے اور
شرارتیں ختم ہوجائیں گی پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ پڑھنے کا اصلی فن کیا ہے ۔
|
|