بگڑا ھوا بچہ

اس کائنات میں کسی بھی شئے کی پیمائش کو ناپنے کے لیے تین ڈائریکشن میں جانچا جاتا ھے جس کو معروف زبان میں ایکس، وائی اور زیڈ کہا جاتا ھے۔ اگر اسی فارمولے کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستان کی سیاست میں بھی یہ تین ڈائریکشن میں کام کرتی ھے جس میں ایکس کا کام جمھوری قوتیں کرتی ھیں اور وائی ڈائریکشن میں عسکری قوتیں ھوتی ھیں جن میں سے ہی کوئی نہ کوئی آمر پیدا ھوتا آیا ھے۔ اب رہ جاتا ھے زیڈ ڈائریکشن اور یہ ہی وہ اھم ڈائریکشن ھے جس کے بغیر کسی بھی شئے کا وجود ممکن نھیں ھوتا ھے۔ اور ھماری سیاست میں یہ زیڈ ڈائریکشن ھماری اسٹبلشمنٹ ﴿بیوروکریسی﴾ ھے ان میں وہ لوگ شامل ھیں جو پاکستان کا انجن ھیں ۔ مزے کی بات یہ ھے ۔ جمھوری دور میں سیاست دان بدنام ھوتے ھیں، اور عسکری دور میں آمر پر ھی تمام نزلہ گرتا ھے۔ پر یہ بیوروکریسی کا طبقہ ان دونوں ادوار میں شامل حال ھونے کے باوجود کسی بھی الزام کی زد میں نھیں آتا ھے۔ بلکہ ھر دور میں مزے لوٹتا رھا ھے۔ اب سنو مزے کی بات کہ ان تینوں وبالوں کے بوجھ کو ڈھوتا ھوا طبقہ پاکستان کی عوام ھے جس کو ان لوگوں ٹٹو ﴿گدھا﴾ سمجھ لیا ھے جس کا جب دل کیا پخ پخ کی آواز لگا کر اپنی پسند کی راھ پر لگا لیا۔ آج عرب دنیا اور پاکستان میں انقلاب کی صدائیں بلند ھورھی ھیں۔ بھائی لوگ تو یہ کہتے ھیں کہ عرب دنیا میں موجودہ حکمران کافی عرصہ دراز سے برسر اقتدار تھے اس لیے عوام میں غم و غصہ جس کی وجہ سے عرب ممالک میں انقلاب کی تحریکیں جنم لے رھی ھیں۔ پاکستان میں اس قسم کا کوئی خطرہ نھیں کیونکہ پاکستان میں﴿ آل از ویل﴾ ھے۔ راوی سکھ اور چین کی بانسری بجارھا ھے۔ لیکن ان بھائی لوگوں کو یہ نھیں معلوم پاکستان کی عوام ساٹھ سالوں سے سیاست دانوں، آمروں اور کرپٹ بیوروکریسی کے بوجھ کو ڈھوتے ڈھوتے اس تھکے ھوئے گدھے کی طرح ھوگئی ھے اور کبھی بھی ایسی دو لتی لگنے والی ھے جس سے پاکستان کی عوام کو گدھا سمجھ کر سواری کرنے والوں کو اپنی اوقات کا پتہ لگنے والا ھے۔ جس جفا کش اور ملک کی وفادار عوام سے جو ناروا سلوک کیا جاتا رھا ھے اس نے صرف اور صرف اس لیے برداشت کیا وہ ملک اور قوم کی بھلائی چاھتے تھے جس کی خاطر ھر دور میں تمام سیاسی لوگوں اور آمروں کو موقع دیا کہ پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کر جائیں۔ مگر اب پانی سر سے اوپر گزرتا نظر آرھا ھے۔ اب تو دروغہ عالم ﴿امریکہ﴾ نے بھی پاکستان میں انقلاب آنے کی نوید دے دی ھے۔ کسی نے خوب کہا ھے کہ کسی بھی ملک میں انقلاب اس ملک کا بگڑا ھوا بچہ لاتا ھے اب دیکھنا ھے پاکستان میں کون بگڑا ھوا بچہ ھے جو انقلاب لاسکتا ھے۔
SAIF ASHIR
About the Author: SAIF ASHIR Read More Articles by SAIF ASHIR: 60 Articles with 101406 views I am 22 years old. .. View More