متحدہ عرب امارات میں اپنے نوعیت کے پہلے اور منفرد عظیم
الشان قرآن پارک کا افتتاح جمعہ کو کردیا گیا ہے- اس پارک میں قرآن کریم
میں بیان کردہ درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ قرآن پاک کے کرشمے
اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے ۔
|
|
قرآن پارک میں 43 پودوں کے علاوہ نبی کے ایسے 7 معجزات کو بھی پیش کیا گیا
ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے-
|
|
دبئی کے علاقے الخوانیج میں قائم کیے جانے والے قرآن پارک میں داخلہ مفت
رکھا گیا ہے ۔ یہ پارک مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے جڑے لوگوں کو اسلام سے
جڑی تمام معلومات فراہم کرے گا ۔
|
|
اس پارک میں ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر
بیان کئے گئے واقعات سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے ۔
|
|
پارک میں ایک ایڈمنسٹریشن بلاک کے علاوہ اسلامک گارڈن، بچوں کے کھیلنے کے
لیے مخصوص ایریاز، عمرہ کارنر، قرآن مجید کے معجزات کا اظہار کرتے مناظر،
پہاڑیاں، صحرائی باغ، جھیل جبکہ دوڑ کے لیے شاندار ٹریک، سائیکلنگ ٹریک،
ریتلا واکنگ ٹریک اور واش رومز کی سہولت بھی موجود ہیں۔
|
|
دبئی میونسپلٹی کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر باقاعدہ اس پارک کے افتتاح
کا اعلان بھی کیا گیا تھا- یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا
ہے-
|
|