اس نے سن رکھا تھا کہ خوبانی کی گٹھلیوں کی گری نہیں
کھانا چاہیے، بینائی کمزور ہوجاتی ہے- رات وہ یہ بات بھول گیا اور خوبانیوں
کے ساتھ ان کی گری بھی کھالیں-
صبح جب چشمہ لگا کر اخبار پڑھنے بیٹھا تو دل دھک سے رہ گیا- اسے ایک آنکھ
سے بہت دھندلا نظر آ رہا تھا- وہ گھبرا گیا- "ایسا نہ ہو کہ نظر آنا بالکل
ہی ختم ہوجائے"- وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا-
اسی وقت اس کی پوتی کمرے میں آئی "دادا ابّو- دادا ابّو- آپ کے چشمے کا
شیشہ وہاں قالین پر پڑا تھا- یہ لیجیے"-
|