آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مہینہ (شعبان المعظم)

رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا شعبانُ الْمُعظَّم کے بارے میں فرمانِ مکرم ہے: شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اللہ۔ یعنی شعبان میرا مہیناہے اور رَمضان اللہ کا مہینا ہے۔ (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۳۰۱حدیث۴۸۸۹)

شعبان کے پانچ حروف کی بہاریں

سُبحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! ماہِ شعبانُ الْمعظَّم کی عظمتوں پر قربان ! اِ س کی فضیلت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے ’’ میرا مہینا‘ ‘فرمایا۔ سرکارِغوثِ اعظم شیخ عبدُ القادِر جِیلانی حنبلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الولی لفظ ’’شعبان‘‘ کے پانچ حروف: ’’ش، ع، ب ، ا ، ن‘‘ کے مُتعلِّق نقل فرماتے ہیں : ش سے مراد ’’شَرف‘‘ یعنی بزرگی ، ع سے مراد ’’ علو‘‘ یعنی بلندی، ب سے مراد ’’بِر‘‘ یعنی اِحسان، ’’ا‘‘ سے مراد ’’ اُلْفت‘‘ اور ن سے مراد ’’نور‘‘ ہے تو یہ تمام چیزیں اللہ تَعَالٰی اپنے بندوں کو اِس مہینے میں عطا فرماتا ہے، یہ وہ مہیناہے جس میں نیکیوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، برکتوں کانزول ہوتا ہے، خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور گناہوں کا کَفارہ ادا کیا جاتا ہے، اورخیرُالْبَرِیَّہ، سَیِّدُ الْوَریٰ جنابِ محمدِمُصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبیِّ مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجنے کا مہینا ہے۔ (غُنْیَۃُ الطّالِبین ج۱ص۳۴۱، ۳۴۲)
 

Abul armughan
About the Author: Abul armughan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.