" مس نے عام آدمی اور خاص آدمی پر مضمون لکھنے کو کہا
ہے - کیا لکھوں؟"-
"کچھ بھی مشکل کام نہیں ہے- کوشش کرو تھوڑی دیر میں لکھ لو گے"-
"عام آدمی کے بارے میں کیا لکھوں؟"-
"لکھنا عام آدمی وہ ہوتا ہے جو صرف اپنے لیے اور خاندان کے چند لوگوں کے
لیے جیتا ہے"-
" اور خاص آدمی؟ "
"خاص آدمی وہ ہوتا ہے جو نہ اپنے لیے اور نہ ہی اپنے خاندان والوں کے لیے
جیتا ہے- وہ دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو کسی کسی نہ شکل میں فائدہ
پہنچانے کے لیے جیتا ہے"- |