ساتھ نہ دینا پڑے

دولہا اور دلہن اپنے کمرے میں تھے- رات آدھی سے زیادہ گزر چکی تھی- دولہا کے ماں باپ اپنے کمرے میں باتوں میں مصروف تھے-
"بیگم یاد ہے تم بھی ایک روز ایسے ہی اس گھر میں آئی تھیں"-
دولہا کی ماں مسکرانے لگی-
دولہا کے باپ نے پھر کہا "خدا بخشے اماں کو- ان کا تحقیر آمیز رویہ تمہیں یاد ہے؟"
لڑکے کی ماں کو سب یاد تھا- بولی- "اس برے وقت میں آپ کے ابّا نے میرا بہت ساتھ دیا تھا"-
"بس بیگم تم اس بات کا خیال رکھنا کہ مجھے کبھی بہو کا ساتھ نہ دینا پڑے"-

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 122250 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.