جہنم سے فرار

میرا باپ پیسے والا تھا مگر میری شادی ایک متوسط گھرانے میں ہوئی- باپ نے مہر اپنی حیثیت کے لحاظ سے رکھوایا- شوہر فرمابردار تھا، میری ہر بات مانتا تھا- سسرال والے کم ذات تھے، ہر وقت لڑتے رہتے- شادی خوشی کا نام ہے مگر میرا شوہر ہر وقت شکل سے پریشان دکھائی دیتا- جھگڑے بڑھے تو میں نے شوہر سے گھر خریدنے کی فرمائش کردی- اس بات کو تین سال ہوگئے ہیں- وہ پتہ نہیں کہاں چلا گیا ہے- آپ تو انصار برنی صاحب انسانیت کے خدمت گار ہیں خدا کے لیے میرے شوہر کو کہیں سے ڈھونڈھ نکالیں-
 

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 132688 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.