س۔ پی پی پی اور ن لیگ کی ایک
دوسرے کو دھمکیاں۔
ج۔دونوں کو 5 مئی1977 اور12 نومبر1997 کی یاد ستارہی ہے۔
س۔ ریمنڈ کا فیصلہ عدالت کرے گی وزیراعظم پاکستان۔
ج۔ ریمنڈ کو انصاف دلانے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا منصوبہ
زیر غور ہے۔
س۔ سندھ پی پی پی کی جاگیر نہیں وزیر قانون رانا ثنا اللہ۔
ج۔بابر اعوان اور رانا ثناللہ کے ساتھ وزیر قانون کا استعارہ استعمال کرنا
خود قانون کی ذلت کے مترادف ہے۔
س۔ لیبیا میں ہنگاموں نے 200 شہریوں کو لقمہ اجل بنا دیا ۔ خبر
ج مگر ہم کو اب بھی شرم نہیں آتی بے گناہوں کے خون میں تخت قذافی کا دھڑن
تختہ قریب المرگ ہے۔
س۔ دس نکاتی ایجنڈہ ن لیگ اور حکومت کے مابین فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز ۔
خبر
ج۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے سیاسی شعبدہ بازو پہلے میثاق
جمہوریت کے مردے کو دفنانے کا بندوبست تو کرنے دو۔
س۔ ریمنڈ کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع ۔خبر
ج۔ تاکہ انتخابی میدان میں ہمیشہ صفر بٹہ صفر رہنے والوں کو سیاسی ہلچل
مچانے کا نادر چانس مل سکے۔
س۔مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل نہیں ہوسکتا شجاعت حسین۔
ج۔ کیا آپ کارگل جنگ کا دوسرا راؤنڈ دیکھنے کے متمنی ہیں۔
س۔ پاکستان کے ساتھ طویل سٹریٹجک شراکت کا آغاز چاہتے ہیں ہیلری کلنٹن۔
ج۔ ہمیں1971 کا سقوط ڈھاکہ یاد ہے جب امریکی بحری جہاز کی امد کی سریلی
بانسری بجائی گئی تھی۔
س۔ انتخابی مہم میںna کا امیدوار50 لاکھ جبکہ صوبائی امیدوار30 لاکھ خرچ
کرے گا۔
ج۔ جمہوریت اور صداقت کا تقاضا تو یہ ہے کہ تمام امیدواروں کو یہ رقم قومی
خذانے سے دی جائے۔
س۔ حکمرانوں نے دھوکہ دیا عوام بتا ئے ن لیگ کیا کرے ۔ نواز شریف
ج۔ ن لیگ قرض اتارو ملک سنوارو کے اربوں کھربوں کا حساب دے۔
س۔ انقلاب برپا کرنے کے لئے نوجوان میرا ساتھ دیں۔ نواز شریف
ج۔1997 میں آپکو ہیوی مینڈیٹ دلوایا مگر آپ نے کیا کیا؟
س۔ اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کا اڈٹ آڈیٹر جنرل کریگا۔
ج۔ مگر سیاسی رہنماؤں کے سوئس اکاؤئنٹس میں جمع کھربوں کا آڈٹ کون کرے؟
س۔ حکومت ریمنڈ ڈیوس کو ملک بدر کردے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس
ج ۔ ہم چند دنوں بعد ریمنڈ کو اکیس توپوں کی سلامی دیکر واپس بھیجنے کا
بندوبست کرچکے ہیں۔
س۔ ریمنڈ کی جیل میں بھوک ہڑتال ۔ خبر
ج۔ ریمنڈ جی گھبرانے کی ضرورت نہیں صدر کا طیارہ کسی وقت آپکو لیکر امریکہ
روانہ ہوجائے گا؟ |