اسلام اور سائنس

آج سے پہلے ساڑھے چودہ سوسال قبل اﷲ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعے ایک بہت بڑی نعمت عطا کی اور دورِ جابلیت میں علم و نور کی ایک نئی روشنی دکھانئی قرآنِ کریم اور احادیٹ میں ایسی کئی تعلیمات کا ذکر ہے جن کی تصدیق آج کل جدید سائنس کا ذکر ہے جن کی تصدیق آج کل جدید سائنس بھی کرتی ہے ۔ اسلامی عقیدے اور تعلیمات کے تحت پانچ وقت کی نماز ہر مرد و عورت پر فرض کی گئی ہے تو سائنس نے یہ ثابت کیا کہ دن میں ایک بار زمین پر ماتھا ٹیکنے سے کبھی بلڈ پریشر کا مرض لاحق نہیں ہوتا ۔ اسلامی تعلیمات میں بیٹھ کر پانی کی تاکید کی گئی تو سائنس نے یہ ثابت کیا کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے گردوں پر اثر پڑ سکتا ہے ۔

اسپین کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق سے یہ بات ثابت کی ہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد 20-40منٹ کی نیند لینے سے انسان کی ذہنی صلاحیتوں کی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنتوں میں سے ایک سنت قیلولہ (یعنی دوپہر کے کھانے کے بعد آرام کرنا ) ہے اسلام ہمیں سادہ زندگی گزارنے کا سبق دیتا ہے ۔ نبی ﷺ نے درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ سائنس نے بھی درختوں کی اہمیت اور افادیت کو ثابت کر دیا ہے ۔

اسلامی عقیدے کے تحت تمام مسلمان خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں ۔ اور اسے محترم جانتے ہیں ۔ تو سائنس نے یہ ثابت کیا کہ ہر پست پینر اعلیٰ چیز کے گرد چکر لگاتی ہے جیسے سورج کے گرد زمین ۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آسمان کی طرف جاتے ہوئی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دم گھٹنے لگتا ہے اور سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے، اسی لئے شدید کُھن سے بچنے کے لئے ہوائی جہازوں میں مصنوعی آکسیجن کا انتظام ہوتا ہے ۔

1400سو سال قبل قرآن مجید نے آسمان پر چڑھتے ہوئے سینہ تنگ اور دم گھٹنے کی سائنسی حقیقت کو بیان کر دیا تھا۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ قرآن کسی انسان کا نہیں بلکہ اﷲ رب العالمین کاکلام ہے ۔

Kinza Kamran
About the Author: Kinza Kamran Read More Articles by Kinza Kamran: 4 Articles with 3206 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.