کچرائے کراچی

کراچی کچرے کا ڈھیر میں بدل گیا جی ! بلکل میر ا موضوع شہرِ قائد کراچی ہے۔ جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے مگر بدقصمتی سےکچرے کا ڈھیر ہوتا جا رہا ہے جسکی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ کون ہے اس کا ذمہ دار کراچی کی عوام یا حکومت ہے ، چلیں مان لیتے ہیں حکومت تو اقدامات کرتی ہی نہیں مگر مجھ سمیت کراچی کی عوام اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے؟ہر گز نہیں کراچی کو کچرے کی شکل دینے میں اہم کردار ہماری عوام کا ہی ہے شہر کو صاف رکھنا صرف حکومت کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ عوام کی ذمہ داری ہے جوکہ عوام ذمہ داری سے نہیں کر رہی۔ صفائی کا تعلق فرض مذہب اسلام سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق فطرتِ انسانی ہے اگرہم لوگ غور کریں تو کیا ہم اتنے گندی غلیذ ہیں؟ہمارا مذہب ہمارا کلچر اس بات کی بلکل اجازت نہیں دیتا کہ عوام اپنے شہر کو گندا کر لے اورشہرِ قائدکراچی کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں چاہیے کہ بلدیاتی اداروں سے شکوہ شکایت کے بجائے ہر شہری اپنے حصے کا کام پوری ذمہ داری سے سر انجام دے۔

Muhammad Azlan
About the Author: Muhammad Azlan Read More Articles by Muhammad Azlan: 4 Articles with 1788 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.