کبھی ہم نے یہ سوچا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہر وقت ایک
الیکٹرونک آلہ (ELECTRONIC DEVICE) رہتی ہے جسے ہم سمارٹ فون کہتے ہیں ۔جس
نے ہمارے لیے بہت آسانیاں کر دی ہیں مگر اس کے باوجود ہم اسے صرف اور صرف
فضول کاموں میں استعمال کرتے ہیں اور یہ وہ واحد چیز ہے جو اس دور میں ہر
ایک تعلیم یافتہ شخص اور بے تعلیم یافتہ شخص کے پاس موجود ہوتی ہے ، مگر
بہت ہی کم لوگ اس سے صحیح کام لیتے ہیں اگر ہم نوجوان نسل کی بات کریں تو
ہم سب کو معلوم ہے کہ اس سمارٹ فون کا بہت زیادہ استعمال ہماری نوجوان نسل
میں ہے مگر ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ہم اس سے اپنے لیے اپنے ملک اور
اپنے شہر اپنے علاقوں کے لیے کام کیوں نہیں لیتے اور آپ جہاں نظر دوڑائیں
وہاں ہر شخص اور کوفوں استعمال کرتا ہوا نظر آئے گا اس وقت ہر شخص صرف اور
صرف سمارٹ فون لیتا ہے اس لیے کہ وہ اس میں اپنی اچھی تصویریں لے سکے ۔اس
میں واٹس اپ میسنچر اور اس جیسی دیگر ایپس (APPS)استعمال کر سکے مگر اس کا
صرف اور صرف یہی استعمال ہے اگر ہم چاہیں تو اس سے وہ کام بھی لے سکتے ہیں
جو نا صرف ہمار ے لیے باعثِ فخر ہوگا۔ بلکہ آپ کے ساتھ رہنے والے تمام
شہریوں کے لیے بھی بہت فائدے مند ہوگا کیونکہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمارے
شہرِ کراچی میں ابھی بھی بہت سے علاقے موجود ہیں جہاں پر حکومتی ادارے کام
نہیں کر رہے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
اگر ہم چاہیں تو ہم لوگ چند علاقوں میں جا کر ان تمام لوگوں کی مدد کرسکتے
ہیں اور یہ ضروری نہیں ہے کہ اس کے لیے ہمارے پاس بہترین کیمرے یا دیگر آلے
موجود ہوں بلکہ ہم ان تمام کاموں کو اپنے سمارٹ فون سے بھی بہترین طریقے سے
سرانجام دے سکتے ہیں اورہم لوگ اپنے تصویریں لینے کے بجائے کچھ وقت ایسے
علاقوں میں جا کر صرف کریں جو کہ بدحالی کا شکار ہیں اور ان کے مسئلوں پر
باقائدہ فوٹیج کا تبادلہ بذریعہ میڈیا سر انجام دے تو حد امکان ممکن ہے کہ
حکومت تک یہ فوٹیج بھیجےاور کوئی نہ کوئی بہترین اقدام اُٹھائے۔ |