حساب دوستاں

 خان جب دھرنے کی جگہ سے شارع دستور پر پر امن احتجاج کرنے کے لئے آگے بڑھا اس میں ایک ایسا شخص بھی تھا جو شیلینگ آنسو گیس اور گولیوں کے سائے میں سر پر اپنے قائد اور اس کے ساتھیوں کے لئے کھانا اٹھائے ساتھ ساتھ تھا گرم سالن اس کے اوپر گر رہا تھا اس نے دھرنے کے 126دنوں میں کنٹینر پر بیٹھے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو کھانا پہنچایا۔مجھے اس دن 502میں لان میں بیٹھے روشن خوبصورت چہرے والے درمیانے قد کے شخص نے بتایا میں نے عمران خان سے عشق کیا ہے اقتتدار میں آنے سے پہلے میانوالی میں عمران خان کی میزبانی کی یہاں بنی گالہ میں اپنے قائد کی خدمت کی۔نہ اس وقت کسی عہدے کی لالچ تھی اور نہ ہی اب کوئی لالچ۔قارئیں حساب دوستاں میں اس بندے کی محنت کوشش کا اعتراف کرنے جا رہاہوں ۔پارٹی کا کوئی ورکر ہو ملازم ہو اس کی آگے بڑھ کر مدد کرنا اس نے اپنے فرض میں شامل کر رکھا ہے۔ضیاء چودھری بھی اس دن گل حمید کے ساتھ گھر آئے تھے۔خانہ ء گجران نلہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں عمران خان کے علاوہ ساری قیادت آ چکی ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اس گھر سے ایسی ہی آشنائی ہے جیسے ان کا اپنا ٹھکانہ ہو ۔گل حمید خان شہباز خیل سے جب پہلی بار ملاقات ہوئی تو مجھے روکڑی یاد آ گئے حلقہ نعیم الحقیہ کا یہ بارونق چہکتا مہکتا شخص پی ٹی آئی کا سرمایہ ہے۔یوم تاسیس کی تقریب تھی کامیاب جلسے کے بعد کارکنوں نے ہمیں گھیر لیا پی ٹی آئی کی پرجوش خواتین جنہوں نے دھرنے میں اور اس کے بعد تبدیلی کی لڑائی میں حصہ لیا جن میں نسین طارق سعدیہ سہیل شہلا نیازی نرگس جبیں ثنوبہ ملک کے علاوہ عمران باجوہ علی حسنین و دیگر شامل تھے زبیر نیازی بھی سٹیج پر مصروف سیلفیاں پائے گے تو نوید افتخار چودھری جو خیر سے بیٹے بھی ہیں اور یوتھ ونگ راولپنڈی کے تین بار صدر بھی منتحب ہوئے ہیں ان سے گل حمید کہہ رہے تھے 502دیکھنا ہے قارئین یہ میرا گھر ہے اور اس کے پیچھے ایک چھوٹا سا گلشن ہے جس میں رنگ برنے پودے پھول درخت لگائے ہیں اس کی تزئین و آرائیش کے لئے نوید نے ایک گارڈننگ کمپنی کو کنٹریکٹ دے رکھا ہے کوئی آٹھ قسم کے گلاب امرود خوبانی مالٹے کینو کے پودے بھی ہیں میرے گلشن کی مالکہ کا ذوق بھی شامل ہے اور میری دل چسپی بھی چیڑھ کے پودے بھی کے پی کے سے لا کر لگائے گئے ہیں ایک دریک کا درخت بھی ہے جو بڑا دراز قد ہے۔ہم نے جب گھر ڈیزائن کیا تو دھلوان کورنگ نالے کی طرف رکھی چھت کا پانی نیچے ایک بڑی ٹینکی میں ڈال دیا جو خشک موسم میں ان پودوں کو پانی فراہم کرتا ہے ختم ہو جائے تو ٹینکر بھی اسی میں ڈلواتے ہیں۔گل حمید نے نوید سے پیار سے شکوہ کیا کہ یار مجھے آپ کا گھر دیکھنا ہے پسر کس کا تھا کل آئیے میں نے ری کنفرم کیا دعوت شیراز تو نہ کر سکے اس لئے کہ کون آج کل اسے پذیرائی دیتا ہے گل حمید کو فون کیا کہ کھانا کیا ہے فرمائیشی پروگرام میں دیسی مرغی دیسی گھی میں اور آلو گوشت شوربے والا محبوب ٹھہرا۔اس کا بندوبست کرنے میں باجی صاحبہ اور ڈرائیور افضل نے کام دکھایا۔لان میں بیٹھ کر گپ شپ ہوئی گل حمید نے باتوں باتوں میں بتایا کہ میانوالی میں عمران خان کا پہلا جلسہ میں نے کروایا تھا۔وہاں ایک بندے نے اٹھ کر کہا خان صاحب گل حمید نے تو یہیں اسی جگہ نون لیگ کا جلسہ کیا تھا جس پر عمران خان نے جواب دیا میری پارٹی تو نئی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اس دن کے بعد اﷲ نے مجھے پیچھے مڑ کر دیکھنے کی استطاعت نہیں دی۔گل حمید پارٹی سپوکس پرسن بھی رہے ٹی وی مخالفین کے چھکے چھڑانے میں میں کامیاب رہے یہ وہ دور تھا جب ٹی وی پر نون لیگیوں کے خلاف بولنا کام رکھتا تھا پانامہ لیکس کے بعد ٹی وی پر سب سے بڑی لڑائی میری اور شکیل اعوان کی ہوئی تھی جسے گوگل پر کوئی پچاس لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے ان دنوں آگے بڑھ کر لگام دینے کی پالیسی تھی ٹی وی پر طلال چودھری،عابد شیر علی،دانیال عزیز،نہال ہاشمی ،رانا ثناء اﷲ جیسے لوگوں کا جواب دینے کوئی نرم زباں لوگوں کی ضرورت نہیں تھی اس میں نعیم الحق ،فیاض الحسن چوہان،فواد چودھری انجینئر افتخار چودھری،گل حمید جیسے لوگوں نے پھانہ لگایا۔گرچہ اب موسم بدل گیا ہے وہ لوگ جو شکیل اعوان جیسے لوگوں کو خاموش کرا گئے شائد اب موسم کو ان کی ضرورت نہیں رہی اس لئے کہ اقتتدار سے پہلے اور بعد کے تقاضے کچھ اور ہیں ۔گل حمید نے سعودی عرب پی ٹی آئی کے اختلافات ختم کرنے میں کامیاب کوشش کی ہے وہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبول ہیں۔ضیاء چودھری نے بتایا کہ ہم لوگ آپ کی طرف نکل رہے تھے تھوڑا لیٹ اس لئے ہوئے کہ چودھری اشفاق آف ٹوبہ سنگھ کے ساتھ مصروف تھے مجھے اس بات کا قلق ہوا کہ چودھری صاحب تو میرے ان پیارے دوستوں میں سے ہیں جن کے اعزاز میں یوم تاسیس کی ایک تقریب جدہ کے گھر میں منعقد کی۔بعد میں ضیاء نے ان سے بات بھی کرائی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ان لاتعداد دوستوں کو سلام پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں جو بے لوث بغیر کسی غرض کے تبدیلی کے لئے مجاہد بن کے نکلے۔ان میں میرے تعارف میں بے شمار لوگ ہیں جن میں گل حمید کا نام نہ لیا جائیتو مناسب نہیں ہو گا۔ایسے بہت سے دوست پاکستان بھر اور دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں جن کا ذکر کرنا ممکن نہیں میں نے جدہ میں وہ لوگ بھی دیکھے جن کے پاس دینے کے لئے کچھ بھی نہ تھا لیکن دھرنے میں انہوں نے دس دس ریال بھی دئے اور اس تحریک کو کامیاب کرایا ۔جی یہ چاہتا ہے کہ دھرنے کے ان مجاہدوں کا تذکرہ کروں بریگیڈئر سائمن اس دن کہہ رہے تھے کہ ہمیں ان لوگوں کی فہرست تیار کرنی چاہئے جو اس سفر میں شہید ہو گئے ہمیں ان کا پتہ کرنا ہو گا جو معذور ہو گئے کوئی لسٹ بنے جو جیلوں میں گئے ذکر ان کا ہو جو زخمی ہوئے ۔شائد سیاسی کارکنوں کی عزت افزائی کا وقت آ گیا ہے۔

حساب دوستاں میں گل حمید میرے پہلے دوست ہیں جن پر تفصیلی لکھ رہا ہوں اس سے پہلے نعیم الحق پر توصیفی کالم لکھ چکا ہوں۔جی چاہتا ہے ان سب دوستوں کو قلم کی زد میں لاؤں۔

تحریکیں ایسے ہی کامیاب ہوتیں۔ہم تو اب بھی حالت سعی میں ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے لوگوں کی مشکلات بڑ گئی ہیں کل رانا عبدالباقی صاحب نے مدرسہ فیض الاسلام میں ایک شاندار اور پر وقار تقریب میں راشن بانٹا سچ پوچھئے مہمان اعزازی کے طور پر کہنے کے لئے مائیک کے سامنے آیا تو لفظ نہیں مل رہے تھے سامنے سیکڑوں غریب عورتیں تھیں۔ایک عزم اور حوصلہ دیا کہ اﷲ نے کرم کیا تو اگلے سال ان لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔یہاں رمضان کی گھڑیوں میں میری گزارش ہے خدا را اپنی ضروریات میں سے پس انداز کر کے ان کے لئے بھی کچھ کریں جن کی دسترس میں آسائیشیں نہیں ہیں۔

گل حمید جیسے لوگ اس معاشرے کے دکھ کم کر سکتے ہیں۔میرے اﷲ نے چاہا تو ہم لوگ اس میدان میں جناح اقبال فورم کی مدد کریں گے

ذکر دوست کا تھا گل حمید نے مجھے بتایا کہ کہ خان صاحب کا کوئی بھی جلسہ میں نے نہیں چھوڑا کراچی عزیز آباد کا جلسہ اس لحاظ سے امتحان تھا کہ ان دنوں خوف کی فضاء تھی لوگوں کو کہا گیا تھا کہ خان کو نہیں سننا کراچی کی عوام اور خصوصا عزیز آباد والوں نے گھر کی لائٹیں بند کر کے ہمیں سنا یہ وہ دور تھا جب کراچی میں الطاف حسین کی اجازت سے مکھیاں پر ہلایا کر تی تھیں۔ایسے ہی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔بہت سے لوگ دوسرے سے حکومتی عہدوں کے لئے تلملا رہے ہیں کچھ ایسے بھی ہے جنہیں اس کی فکر نہیں ہے۔پی ٹی آئی جود وجہد کے ایک نئے دور سے گزر رہی ہے کمزور احتسابی شکنجہ اوپر سے ماضی کی حکومتوں کا ملبہ لوگوں کو مایوس کر رہا ہے۔ایسے میں گل حمید جیسے لوگ پارٹی کے لئے حوصلہ ہیں۔میری دعا ہے وفا شعار لوگ نیک نیت لوگ اس پارٹی کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔وقت ایسا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اچھے جذبات سوچ اور فکر کو عام کیا جائے آلو پیاز ضرور مہنگا ہے پٹرول لیکن یہ بھی تو سوچیئے کہ پٹرول تو ایک سو اٹھارہ بھی رہا ہے مہنگائی تو پہلے بھی تھی۔ایسے میں ہم کارکنوں پر فرض بنتا ہے کہ عوام کا مورال بلند رکھیں جس حکومت سے انصاف ہیلتھ کارڈ دینے کا عزم کیا نیا بلدیاتی نظام لانا ہے یقین کیجئے کے پی کے میں پہلے دو سال ایسے ہی گزرے لیکن جب نئے بلد یاتی نظام نے وہاں کی رائے عامہ کو بدلا اب پنجاب بھی بدلے گا-

Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry
About the Author: Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry Read More Articles by Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry: 418 Articles with 323898 views I am almost 60 years of old but enrgetic Pakistani who wish to see Pakistan on top Naya Pakistan is my dream for that i am struggling for years with I.. View More