محبت کی جنگ

ساس نے پیار سے بہو کے چپت کے بجاے چپل لگای کہ پیاری دلہن تم صفائ ٹھیک سے نہیں کرتی ہو جس کے جواب میں لڑکی ، جو ابھی چند مہینے پہلے صلح صفای کے بعد میکے سے آی ہے ، کی زبان سے چند گلاب جھڑے اور گلاب میں کانٹے بھی ہوتے ہیں ۔
لڑکے نے بھی والدہ کی ہاں میں ہاں ملائی جو ایک فرماں بردار بیٹا ہے بلکہ کچھ قدم آگے جا کر فرمان جاری کر دیا کہ اگر گھر کی صفای نہ کی تو پھر کھانا نہیں ملے گا اور خدا کے دیے رزق میں سے تمہارا کوی حصہ نہیں جس خدا نے کبھی کافروں کا رزق بھی بند نہ کیا ۔ ان کا مقصد ظلم نہیں بلکہ شائد بچوں کی تربیت کرنا مقصود ہے ۔
اب طاقت کا استعمال اور زبان سے چھلنی کر دینے کا فن گھر میں استعمال نہ کریں تو یہ فن سیکھنے کا موقع اور کہاں مل سکتا ہے ۔ اب کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا تو پڑتا ہے اور گھر کا سکون کھویا جا رہا ہے۔

حامد کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ چند مہینوں پہلے جو اس نے کسی کے کہنے پر دو خاندانوں کے درمیان جنگ بندی کروائی تھی اور دو دلوں کے بیچ جدائ کے بعد ملاپ کروایا تھا اس کو کس کی نظر کھا رہی ہے ، وہ کس کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے اور انسانیت کو جھٹک رہا ہے۔ ہر ایک اپنے پر لگے الزامات جھٹک رہا ہے اور ایک ہنستا بستا خاندان بھٹک رہا ہے۔
محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہو جاتا ہے ۔ شاید اسی لیے محبت میں اس جنگ کو جائز سمجھ کر ، محبت کی یہ جنگ دو گھرانوں کے درمیان جیتنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس میں سب انسانیت ہار رہے تھے اور اپنی بات کو اونچا کر کے دوسرے کو نیچا دکھا رہے تھے جس میں تمام اخلاقی اصول انسانی سطح سے نیچے گرنے لگے ۔
ایک بات اور سمجھ آئ کی جن مہمانوں کی آمد رحمت کے بجاے زحمت ہو ، جو بھاگ جگانے کے بجاے آگ لگائیں اور غلط فہمیاں پیدا کریں ، نہ وہ مہمان ہیں اور ان کا نہ آنا ہی بہتر ہے جن کے آنے پر خود گھر والی ہی کچھ دن کی مہمان بن جاے ، ان کو نہ آنے دیا جاے۔
۔
محبت کی یہ جنگ جاری ہے ۔ کہیں اولاد کی محبت میں غیر پر ظلم ، کہیں اپنی آنا کی محبت میں اولاد پر ظلم ، کہیں دولت کے دکھاوے کہیں محبت کے پچھتاوے ، اور اس کے نتیجے میں رشتوں میں پھوٹ ڈلوانا اور بات اگلوانا جو نہ نگلی جاے نہ اگلی جاے ۔ انسان کے علاؤہ ہر چیز سے محبت عروج پر ہے ۔

ہاں یہ محبت کی شادی ہے۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290831 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.