عدل بھی روتا ہو گا ؟

‏ایک وارث ہمیشہ ہوتا ہے
تخت خالی رہا نہیں کرتا
‎منیر نیازی صاحب بھی کیا کمال کر گۓ
پاکستان ایک ‏عجیب ہی ملک ہے بنیاد تو اسکی نظریہ اسلام ہے لیکن افسوس کہ کام اسلام سے دور بہت دور والے انجام پا رہے ہیں
شارخ جتوئی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہو گئی ہے، کچھ عرصے بعد رہا بھی ہو جائے گا۔ وڈیرے کا بیٹا جو ہے۔
باقی جیلوں میں قید غریب ہیں, کمزور ہیں, لہذا انکی قسمت میں جیل کے سوا کچھ نہیں...
‏جنہوں نے 17جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کیاتھا ان تمام کو سزائیں سنا دی گئیں اور وہ جیلوں میں بند ہیں اور جنہوں نے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا اور قتل عام کا حکم دیا وہ آزادانہ گھوم رہے
‏سانحہ ماڈل ٹاؤن، انصاف کے حوالے سے مظلوم خاندان 5سال قبل جہاں کھڑے تھے وہیں آج کھڑے ہیں، انصاف میں رتی برابر پیش رفت نہیں ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیلئے کچھ نہیں بدلا۔ شہداء کے ورثاء کھڑے عدالتوں سے انصاف مانگ رہے ہیں:
لیکن میں کہتا ہوں ‏‎‎‎انشااللہ انصاف ضرور ہوگا تھوڑا وقت اور درکار ہے بس ملُک کا لوٹا ہوا پیسا نکلوا کر ان قاتلوں کو پھانسی دے دی جائے گی انشااللہ.
کیونکہ اہل وطن ماڈل ٹاوُن واقعہ نہی بھولے اور نہ ادارے بھولے ہیں انصاف ضرور ہوگا
‏"صبر - ایمان کی بنیاد ہے
"سچائی-حق کی زبان ہے
‏بندہ جب اس بات سے باخبر ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے تو وہ کوئی ایسا کام نہیں کرتا جس کی وجہ سے قیامت کے دن اُسے شرمسار ہونا پڑے۔
‏اللہ رب العزت جس کے پاس اس کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئرنگ سسٹم ہے۔۔
اُس نے ہم سب کو اپنے حساب سے بہترین ڈیزائن کیا ہے وہ رٙب جس نے ہمیں تخلیق کیا وہی بہتر جانتا ہے کہ کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے.۔۔ کس کو کس وقت نعمت سے نوازنہ ہے اور کس سے کس وقت کیا واپس لینا ہے۔‎
‏حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآبﷺ نے فرمایا، جس نے سورج کی مغرب سے طلوع ہونےسے پہلے پہلے توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیں گے۔[ صحیح مسلم، جلد سوم، حدیث:2360
‏اے جانِ داستاں! تجھے آیا کبھی خیال
وہ لوگ کیا ہوئے جو تیری داستاں کے تھے
ابھی توبہ کا وقت ھے لیکن یہ غافل ہیں توبہ کرنے کی بجاۓ دوسروں کو بھی پابند کر رہیں ہیں کہ وہ ‏زندگی میں زبان رکھتے ہوئے گونگا، آنکھ رکھتے ہوئے اندھا اور کان رکھتے ہوئے بہرا ہونا سیکھیئے تا کہ وہ دوسروں کے عیوب اور کبھی دوسروں کے تلخ رویوں کے ساتھ گزارا کرنا سیکھ لیں لیکن میں کہتا ہوں کہ اس سارے قصے میں دل کو ہمیشہ زندہ رکھیئے، امید اللہ سے مضبوط رکھیں یعنی اللہ کی یاد سے کبھی اعراض نہ کریں۔اور دعا کرتے رہیں ان شاءاللہ عدل کی صبع ہو گی اور ایسی روشن ہو گئ کہ پھر ظلم کی شمع روشن نہیں ہو پاۓ گئ.

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 558670 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More