پاکستان کی بقاء صرف پاک مسلح افواج ھی ھے۔

یہ 17 اگست 2017 کا دن تھا ،حسب معمول ٹی وی آن کیا تو چوہدری نثار صاحب پریس کانفرنس کر رہے تھے
مجھے چوہدری نثار سے کوئی سروکار نہیں تھا نا میں انکو اتنا پسند کرتا تھا بس انکو محب وطن اس لیے سمجھتا تھا کہ انہوں نے کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا تھا
رینجرز کو فری ہینڈ دیا تھا اور لیاری گینگ وار کے خاتمے میں اہم احکامات دیے
بعد میں وزارت چھوڑنے کے بعد انکی لمبی لمبی مقصد پریس کانفرنس سے ہر پاکستانی تنگ آگیا تھا
حسب معمول انکو ٹی وی پر دیکھ کر میں چینل بدلنے ہی والا تھا کہ انکے ایک فقرے نے میرے ہاتھ روک دیے
انہوں نے کہا
"میں آپ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں پاکستان کے خلاف ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے پاکستان کو ہر طرف سے گھیرنے کی تیاری ہو رہی ہے "
میرے لیے یہ بات معنی خیز تھی کیونکہ اس وقت حالات نارمل تھے کراچی آپریشن میں کامیابی کے بعد امن آگیا تھا بلوچستان میں امن لوٹ آیا تھا فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال رہے تھے
پورے ملک میں دہشتگردی تقریباً ختم ہو گئی تھی
پاکستانی کرپٹ سیاستدانوں کا پہلی پار احستاب ہو رہا تھا
عدلیہ بہترین کام کر رہی تھی
پھر چوہدری نثار نے ایسا کیوں کہا وہ ایسا کیوں کہہ رہے تھے
موجودہ حالات نے ہر پاکستانی کو پرشان کر رکھا ہے
کل رات سونے سے پہلے خیال آیا کیا پاکستان کے خلاف اتنا محاز کیسے کھول دیے گئے کیا یہ سب اچانک ہوا ؟؟
میں نے تمام محرکات ،موجودہ حالات اور موجودہ پاکستان کے خلاف سرگرم کرداروں کو جوڑ کے غور کرنا شروع کیا تو حیران رہ گیا ۔چوہدری نثار نے سچ کہا تھا واقعی ہی یہ ایک دور اندیشی تھی
امریکہ افغانستان میں مارخوروں کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سیخ پا تھا ایک سوپر پاور کی تمام تر ٹیکنالوجی ، انٹیلیجنس فیل ہو گئے تھی
پوری دنیا میں ایک سوپر پاور کی زلت آمیز شکست نے اسے پاگل کر دیا
امریکہ نے بدلہ لینے کا پروگرام بنایا وہ کسی صورت اپنی زلت برداشت نہیں کر سکتا تھا
ایک میٹنگ ہوئی خفیہ طور پر
Meeting of CIA.RAW.MOSAD.NDS was held in unknown place
اس میٹنگ کے بعد خفیہ طور پر علیحدگی پسندوں ،پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے خوارج اور مسنگ پرسنز اور حقوق کے نام پر پاکستان میں کام کرنے والی لبرل آنٹیوں اور میڈیا پرسنز کو فنڈنگ تیز ہو جاتی ہے ۔پھر آتا ہے 13 جنوری 2018 کا منحوس دن جب زرداری کا بہادر بچہ راؤ انوار نقیب محسود کو قتل کر دیتا ہے ۔اس کے بعد خفیہ طور پر مسنگ پرسنز اور حقوق کے نام پر کام کرنے والے ایجنٹ ایک تحریک شروع کر دیتے ہیں ۔شروع میں اسکا مطالبہ راؤ انوار کی گرفتاری ہوتا ہے بعد میں فنڈنگ تیز ہونے پر وہ مسنگ پرسنز ،حقوق کا رونا شروع کر دیتے ہیں پھر اچانک باڑ لگانے کی مخالفت شروع کر دیتے ہیں پھر افواج پاکستان کے خلاف توہین آمیز نعرے لگائے شروع کر دیے جاتے ہیں اور آخر کار اپنے آقا اسرائیل کی محبت میں اسرائیل زندہ باد کا نعرہ لگا دیتے ہیں
پاکستان مخالف قوتیں اپنی سرگرمیاں تیز کرتی ہیں اور اس کے بعد کچھ یوں کھیل جانا ہے
1 فاٹا میں پی ٹی ایم کے زریعے پاک فوج کے خلاف اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانا تاکہ پاک انڈیا جنگ اگر ہو تو پختون غیر جانبدار رہیں سرخوں کے لیڈر تو پہلے کہہ چکے کہ ہم پاک بھارت جنگ میں غیر جانبدار رہیں گے ۔پی ٹی ایم کے ذریعے پاک فوج کو فاٹا سے جانے پر مجبور کرنا تاکہ افغان طالبان کی حکومت سے پہلے داعش کے دہشتگرد وزیرستان میں پناہ لے سکیں اور را کھل کر پاکستان میں دہشتگردی کر سکے
2 بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی تربیت اور فنڈنگ تیز کر دی گئی اور اس میں قوم پرست رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو مسنگ پرسنز اور حقوق کے نام پر محب وطن بلوچوں کو بہکائیں گے اور ہندوستان سے تربیت یافتہ بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگرد حملے تیز کریں گے

3 گلگت بلتستان میں علیحدگی پسندوں کو فنڈنگ دی جا رہی ہے تاکہ وہ حقوق کے نام پر الگ ریاست کا مطالبہ کریں اور پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو چھوٹ پہچانے کے لیے اپنے ایجنٹوں کو استمال کیا جائے ،مجھے یقین ہے کہ آپ نے فیسبک پر گلگت بلتستان کی علیحدگی کے پیجز دیکھیں ہوں جن کا اور پی ٹی ایم کا ایجنڈا ایک ہے حالیہ دنوں را کی فنذنگ سے چلنے والا گرپ آئی ایس آئی نے پکڑا جس کی خبر آپ نے دیکھی ہوگی
4آزاد کشمیر میں چند سیکولر اور لبرلز کنکتروں کو لاؤنچ کیا گیا ہے جن کو مہاراجہ پسند بھی کہتے ہیں اور کشمیر عوام کو یہ کہہ کر دھوکہ دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں انڈیا کے ساتھ پاکستان سے بھی آزادی حاصل کرنی چاہیے اور پاکستان ہمیں مار رہا ہے
5 سیاست کے نام پر موجود لغدار پارٹیوں بشمول پی پی پی ،مسلم لیگ نون اور اے این پی اور اچکزئی ،اختر مینگل ،فضل رحمان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ اوپر بتائے گئے چاروں گروپوں کی جمہوریت کی آڑ میں حمایت کرنی ہے آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب پی ٹی ایم کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تو بلاول زرداری اور مریم نواز نے کھل کر ان دہشگردوں کی حمایت کی
6 میدیا میں موجود اپنے ایجنٹوں سے مسنگ پرسنز اور حقوق کا نام لے کر پر پاک آرمی کے خلاف پروگرام کرانا خلائی مخلوق اور سیاست میں آرمی کی مداخلت کا جھوٹا الزام لگا کر پاک آرمی کو کمزور کرنا ۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ سوشل میڈیا پر پٹواری اور جیالے کس طرح افواج پاکستان کے خلاف پی ٹی ایم کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے ہی ملک کی فوج کے خلاف گالیاں بکتے ہیں۔بیرون ملک موجود آنٹیاں گل بخاری
ماروی سرمد ریحام خان کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ گستاخ رسول وقاص گورایا اور ملت فروش حسین حقانی بھی اس کھیل میں شامل ہو گئے ہیں

7 پاکستان میں موجود کچھہ فرقہ پرست بھی اس سازش میں شریک ہو رہے اور انکو جب تفشیس کے لیے اٹھایا جاتا ہے الگ سے مسنگ پرسنز کا رونا روتے ہیں اور ںاقی ملک دشمن عناصر کی طرح اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں

سازش کا اگلہ حصہ
اب کوشش کی جائے گی کہ کراچی میں ایم کیو ایم ،پی ٹی ایم کا خفیہ اتحاد کیا جائے اور پاک آرمی کی طرح رینجرز کے خلاف نعرہ بازی کی جائے تاکہ الطاف حسین کھل کر کھیل سکے اس خوشی میں الطاف حسین نے ڈیوڈ پیغام میں کہا کہ پاک آرمی کو کراچی میں ہتھیار ڈالنے پڑہیں گے یہ لوگ پہلے مل کر مسنگ پرسنز کا شور مچائے گے
بلوچستان اور وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر حملے تیز کیے جائیں گے
ان تمام حالات میں ہماری کیا زمہ داری ہے؟؟؟
ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف تو مارخور لڑے گا اور مارخور کیا کچھ کر سکتا ہے اور یہ آگے چل کے بتاؤں گا رہی بات
زبان چلانے اور سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کی تو انکے خلاف کون لڑے گا امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا افغانستان میں بیٹھے پیچز چلانے والوں کا مقابلہ کون کرے گا

ہم اور آپ ملک کر

کیونکہ ہماری حفاظت پر معمور سیاچن کے برف پوش پہاڑوں پر موجود اور تھر کی تپتی ریت پر ہاتھ میں لوہے کی وزنی گن لیے موجو پاک آرمی کا جوان موبائل ہاتھ میں پکڑ کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب نہیں دے سکتا یہ کام ہمیں کرنا
پاک آرمی کے مجاہدین کا ساتھ دیں ۔جھوٹے پروپیگنڈا کا جواب دیں سادہ لوح پاکستانیوں کو اس سازش کا حصہ بننے سے بچائیں اور اپنی افواج کی زیادہ سے زیادہ حمایت کریں ۔فیسبک پر فضول چیٹنگ کی بجائے اپنے ملک وطن کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں آپ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں پاک آرمی زمینی سرحدوں کی حفاظت کرے گی
مارخور ہر جگہ آپ کے ساتھ ہے آپ کی لگن کو دیکھتا ہے اور نئے جذبے سے دشمن پر حملہ آور ہوتا ہے
یاد رکھنا جس نے پاکستان کے دفاع میں ایک اینٹ لگائی وہ غزوہِ ہند کا سپاہی ہے
پاکستان زندہ باد
آئی ایس آئی پائندہ باد
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 335127 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More