خدا کی نظر تم پر ہے

کوئی جانے یا نہ جانے خدا بہتر جانتا ہے تمھیں۔

اور تم کیا سمجھتے ہو؟جو کچھ تمھارے دماغ میں چل رہا ہوتا ہے،جو کچھ تم سوچ رہے ہوتے ہو،جو کرنے کا ارادہ رکھتے ہو،وہ صرف تم تک ہی محدود رہتا ہے؟؟ہرگز نہیں۔تم چاہے لوگوں سے چھپانے کی جتنی بھی کوشش کرلو اور شاید چھپانے میں کامیاب ہو بھی جاؤ لیکن ایک واحد ذات ہے جو تمھارے دل کو بہتر جانتی ہے۔جو کچھ تمھارے دماغ میں چل رہا ہوتا ہے اُسے عام لوگ تو شاید سمجھنے سے قاصر ہوں لیکن وہ سب جانتا ہے کہ تم کس کے ساتھ کتنے مخلص ہو۔ظاہری دکھاوہ کر کے تم لوگوں کو بھٹکا سکتے ہو لیکن یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ تمھاری ایک ایک چال پر خدا کی نظر ہے۔منہ پہ مٹھاس اور دلوں میں زہر رکھ کر تم لوگوں کے ساتھ باآسانی کھلواڑ کر سکتے ہو لیکن پھر خدا کو کیا منہ دکھاؤ گے اُسے تو سب معلعوم ہوتا ہے۔تم لوگوں کے خلاف چاہے جتنی بھی چالیں چلو لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ کوئی ہے جو تم سے بہتر چال چلنے والا ہے۔اور اُس کا انصاف بڑا ہی بہترین ہے۔
 

Aiman Arif
About the Author: Aiman Arif Read More Articles by Aiman Arif: 3 Articles with 2844 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.