* جو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی، خوش اخلاقی اور حسن سلوک کے
ساتھ پیش آئے۔
* جو اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کریں۔
* جو اپنی بیوی کا اس طرح ہو کر رہے کہ کسی اجنبی عورت پر نگاہ نہ ڈالے۔
* جو اپنی بیوی کو اپنے عیش و عشرت میں برابر سمجھے۔
* جو اپنی بیوی پر کبھی ظلم اور کسی قسم کی ذیادتی نہ کریں۔
* جو اپنے بیوی کے بعض دفعہ غصے اور بداخلاقی پر صبر کریں۔
* جو اپنی بیوی کی خوبیوں پر نظر رکھیں اور معمولی غلطیوں کو نظر انداز
کریں۔
* جو اپنے بیوی کی مصیبتوں، بیماریوں اور رنج و غم میں اس کی دلجوئی کریں
اور وفاداری کا ثبوت دیں۔
* جو اپنے بیوی کی عزت اور آبرو کی ہر قیمت پر حفاظت کریں۔
* جو اپنی بیوی کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھیں۔
* جو اپنی بیوی کو دین کی ترغیب دیتا رہے اور شریعت کے راہ پر چلائے۔
* جو بیوی کے اخراجات میں بخل اور کنجوسی سے کام نہ لے اور خوش دلی سے اس
کے جائز اخراجات پوری کریں۔
* جو اپنی بیوی کو ہر قسم کی برائی سے بچائے رکھیں-
٭ جو اپنی بیوی کو اپنے ساتھ جنت میں لیکر جانے کا خواہش مند ہو-
|