زراعت میں Plant Growth Regulators کی اہمیت

 اسلام علیکم!!! جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ،ہر کسان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس کی فصل کی پیداوار کافی بہتر ہو جو محنت اس نے سارا سال کی ہے اس کا اسے اچھا نتیجہ ملے اسی خیال کے پیش نظر کسان اپنی فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مختلف طریقے اپنا ہے، انہی طریقوں میں Growth Regulators کی مقدار کو کم یا زیادہ کرنا بھی شامل ہے،جس سے فصل کی پیداوار بہتر بنائی جا سکتی ہے انہی Growth Regulators میں کچھ ہارمونز کے نام سرفہرست ہیں جن میں Auxin، Gibberellin،Cytokinnin، Abicsic Acid اور Ethylene شامل ہیں۔

اگر ہم Auxin کی بات کریں تو یہ ایک ایسا کیمیکل ہے جو پودوں کی نشوونما کو کنٹرول کرتا ہے اور یہ کیمیکل IAA کی صورت میں پودا خود بھی تیار کرتا ہے اور اس کے علاوہ مصنوعی طریقے سے بھی تیار کیا جاتا ہے اس کیمیکل کا مقصد پتوں یعنی 'Vegetative Growth'' ' کو روک کر پھولوں کی افزائش کو بڑھانا ہوتا ہے جس سے پودے کی پیداوار کافی بہتر ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ یہ پانی اور خوراک کی نالیوں کی افزائش میں کارآمد ثابت ہوا ہے، اگر ہم اس کیمیکل کو مصنوعی طریقے سے تیار کریں تو یہ کافی مفید ثابت ہوا ہے۔

اس کیمیکل کی ہی ایک قسم NAA ہے جو مصنوعی طریقے سے تیار کیا گیا ہے اگر اس کو کپاس کی فصل پر سپرے کریں تو یہ اس کی''Vegetative Growth''کو روک کر پھولوں کی افزائش کو بڑھاتا ہے، بشرطیکہ پودا بالغ (Mature) ہو یا بلوغت کے نزدیک(Near To Mature) ہو یہ کیمیکل عام طور پر سبزیات اور بیل والے پھلوں اور پودوں کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوا مثلاً سبزیات پر 300ppm کی ڈوذ کافی مفید ہے جبکہ 30 سے 35 دن کی گندم کی فصل پر 225ppm کی ڈوذ کی سپرے کافی مفید ہے،NAA کی سپرے کو ہر پندرہ دن کے بعد دہرایا جاتا ہے اور اگر اس کے استعمال سے زیادہ کر دیں تو پودے کے تناؤ میں چلے جانے اور پودے کے جل جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

Auxin" "کی ہی قسم 2,4-D ہے اگر اس کی ڈوذ کم استعمال کریں، تو یہ پھلوں کو گرنے سے روکتا ہے اسی طرح اگر اس کی ڈوذ زیادہ دیں تو یہ ایک بہترین ''Weedicide'' یعنی جڑی بوٹیوں کے خلاف نہایت کارآمد ثابت ہوتا ہے ،ا س کے علاوہ یہ کیمیکل پودوں کی قلم کاٹنے اور ان سے نیا پودا اگانے میں بھی کافی موثر ھے جس سے Stem کے اندر سے جڑیں بہت جلد پھوٹنا شروع ہو جاتی ہیں اس لیے ہر پودے کے لیے تجویز کردہ ڈوذ استعمال کرنی چاہیے۔

"Gibberellin" بھی ایک پودے کی افزائش کو بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوا ہے یہ کیمیکل بھی پودا خود بھی تیار کرتا ہے اور مصنوعی سے بھی تیار کیا جاتا ہے جس کی مدد سے بیچ کے بغیر والا پھل تیار کیا جاتا ہے. اسی طرح یہ پتوں اور مالٹوں کی Maturity کو بھی مؤخر کر دیتا ہے جس سے مارکیٹ میں پھلوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے یہ کیمیکل بیج کو بھی Dormancy سے باہر نکالتا ہے جس سے پودا جلدی بیچ سے باہر نکلا آتا ہے اور ایک طرح کی نشونما نظر آتی ہے جس کو ہم ''Uniform Emergence'' کہتے ہیں. یہ کیمیکل آلو کے بیجوں پر استعمال ہو رہا ہے اس کے علاوہ گنے کی پوریوں کی لمبائی کو بڑھاتا ہے جس سے گنے کی فصل کی پیداوار بہت بہتر ہو جاتی ہے.
" Cytokinnin "بھی ایک پودے کی افزائش کو بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوا ہے6-Benzylaminopurine بھی Cytokinnin کی قسم ہے جس سے Cell کی Division بہتر ہوتی ہے اور پودا بہتر طریقے سے نشونماپانے کے ساتھ ساتھ پھلوں کے معیار کو بھی بہتر بناتا ہے.Cytokinin بھی Apical Dominance(یہ ایسا قدرتی عمل ہے جس سے پودا لمبائی کے رخ تیزی سے نشونماپاتا ہے حبکہ چوڑائی کے رخ کم نشونما پاتا ہے ) کو روکتا ہے جس سے پودے کی لمبائی کم ہو جاتی ہے. یہ طریقہ مختلف پودوں کی سجاوٹ ،چائے کے باغ، اور اپنی فصل کے گرد جھاڑی نما پودے آگانے میں کارآمد ثابت ہوا ہے جس سے فصل کو مختلف خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
Abicsic Acidایک افزائش روکنے والا کیمیکل ہے جو پودوں میں سخت گرمی و سردی میں تناؤ پیدا کرتا ہے تاکہ وہ آسانی سے ذندہ رہ سکے یہ کیمیکل پودوں سے پانی کے اخراج کو کم کرتا ہے تاکہ پانی کی کمی کی صورت میں پودا اپنی زندگی کو برقرار رکھ سکے اس لئے اس کیمیکل کو ''Stress Hormone'' یاTranspirant'' ''Anti بھی کہتے ہیں-

آخری کیمیکل ''Ethylene'' جو پودوں کی افزائش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے پھل بہت جلدی پک جاتے ہیں اور گرنا شروع کر دیتے ہیں،یہ کیمیکل بھی''Seed Dormancy'' کوبرقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے ،یہ کیمیکل جڑوں کی افزائش کو بھی بہتر بناتے ہیں تاکہ جڑوں کے پاس کافی جگہ میسر ہو اور پانی کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے. ربڑ پیدا کرنے والے درختوں میں ربڑ کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اس کے علاوہ گنے میں شوگر کی مقدار کو بڑھاتا ہے. ان تمام طریقوں کے لیے کے لیے ہم''Ethephon'' کیمیکل استعمال کرتے ہیں.

تمام ''Plants Growth Regulators'' کا استعمال انتہاء حساس عمل ہے تھوڑی سی غلطی فائدے کی بجائے نقصان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔
 

Talha Shafique
About the Author: Talha Shafique Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.