عوام کی ذمہ داریاں

کسی بھی ملک کی خوشحالی میں سب سے بڑا کردار وہاں کی عوام کا ہوتا ہے ۔

کسی بھی ملک کی خوشحالی یا بدحالی میں سب سے ذیادہ کردار وہاں کی عوام کا ہوتا ہے.اور جب بات آتی ہے بڑھتی ہوئی آلودگی کی تو اس میں بھی سب سے بڑا کردار عوام کا ہی ہوتا ہے

اب آتے ہیں اپنے پیارے پاکستان کی طرف جہاں جنگلات کی شرح کل رقبے کا صرف 2.2 فیصد ہے جبکہ کسی بھی ملک کی فضاء کو صحت بش رکھنے کے لئے وہاں کے کل رقبے کے کم از کم 25 فیصد پر جنگلات ہونا ضروری ہیں

ہماری ملک میں جنگلات کی کمی کی آخر وجہ کیا ہے؟
بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ جنگلات کا کٹاو بھی ذیادہ ہو گیا. روزمرہ کی ضروریات جیسے جلانے کی لکڑی سے لے کر فرنیچر انڈسٹری اور نئے گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والی لکڑی کے لئے ہمارے جنگلات ہی کاٹے جاتے ہیں

جنگلات کے ختم ہونے کے ساتھ برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ایک تو قدرتی حسن کا خاتمہ ،جنگلی حیات کو نقصان ،پرندوں کی تعداد میں کمی ،سیلاب کا خطرہ،خشک سالی،فضائی آلودگی ,آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ذیادتی اور گرمی میں اضافہ جیسے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.

اس سب کی ذمہ داری صرف حکومت پر ہی نہیں بلکہ عوام پر بھی آتی ہے. جو درخت کا ٹتے تو ہیں پر نئے درخت لگاتے نہیں.ہم اگر سوچیں ہم نے کتنے کاٹے اور کتنے لگائے تو شائد ہم شرمندہ ہوں.

ہمیں ازخود اپنے پرانے درخت بچانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن کچھ انسانی ضروریات کے لئے اگر کاٹنے ضروری ہیں تو ان کی جگہ نئے لگانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ غریب سے غریب تر طبقہ درخت لگانے کی استطاعت رکھتا ہے.اب یہ ہم پر ہے کہ ہم کب حکومت کو کوسنا چھوڑتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا کر اپنے لئے خوشگوار ماحول اور صحت بخش فضاہ پیدا کرتے ہیں آخر ہم کب جاگے گے جب آخری درخت بھی کٹ جائے گا۔۔
آخری مَچھلی بھی پکڑ لی جائے گی۔۔
اور آخری دریا بھی آلودہ کردیا جائے گا۔
۔جب کھلی ہَوا میں سانس لینا زہر نگلنے جیسا ہو گا تب احساس ہوگا کہ اب بہت دیر ہوچکی۔
اور بینکوں میں پَڑا پیسہ اصل دولت نہیں نہ اسے کھایا جا سکتا ہے.
سب سے اچھا تُحفہ ہم اپنی نَسلوں کو دے سکتے ہیں وہ درخت ہے۔
درخت لگائیں
بخت جگائیں

 

Mazhar ul haque
About the Author: Mazhar ul haque Read More Articles by Mazhar ul haque: 3 Articles with 1625 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.