کہاجاتا ہے کہ خراب سے خراب جمہوریت ڈکٹیٹرشپ سے اچھی ہے
لیکن اس بات نے سوچنے پر مجبور کردیا پاکستان میں جمہوریت تو کبھی رہیں ہی
نہیں، کبھی سول ڈکٹیٹر شپ رہی جسے ہم جمہوریت کے نام سے جانتے ہیں اور
دوسری فوجی ڈکٹیٹر ش۔
ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کی دعویدار عوامی حکومت میں سیاستدانوں کے
ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اسی باعث ہی 1977 میں مارشل لا لگا
تھا ۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو فوجی صدر کے خلاف ہوئے تو انھیں برطرف
ہونا پڑا۔ محترمہ بینظیر بھٹو مکمل بااختیار نہ ہونے کے باوجود پہلے سویلین
صدر کے ہاتھوں برطرف ہوئیں اور پھر اپنے ہی بنائے ہوئے صدر کے ہاتھوں برطرف
ہوئیں اور ان کی دونوں برطرفیوں کا سیاستدانوں کی اکثریت نے خیر مقدم کیا
تھا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بھی اپنے ہی صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھوں برطرف
ہوئی اور بعد میں بھاری مینڈیٹ کے باوجود وہ پرویز مشرف سے نہ بچ سکی۔ سابق
وزیراعظم ظفر اﷲ جمالی نے آمر صدر سے اختلاف کیا تو انھیں مستعفی ہونا پڑا
اور شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی ہر بات مان کر اپنی مدت پوری کی۔ سابق
وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف صدر آصف علی زرداری کے
مرہون منت تھے، ان کی حکومتوں پر کرپشن کے سب سے زیادہ الزامات لگے۔
ابراہم لنکن نے جمہوریت کے لئے کیا خوب کہا تھا۔ عوام کے ذریعے عوام کی
حکومت عوام کے لئے۔ لیکن افسوس پاکستان میں دو بڑی پارٹیاں پی پی اور ن لیگ
ہی اقتدار میں آتی رہیں جن کو آپ تیری واری فیر میری واری جمہوریت بھی کہہ
سکتے ہیں۔ جمہوریت کی نام لیوا ان پارٹیوں میں بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے۔ کسی
بھی پارٹی میں پارٹی سربراہ۔ سربراہ کہنے کے بجائے پارٹی مالک کہنا زیادہ
قرینِ انصاف ہے۔ سربراہ کے علاوہ کسی بھی بڑے سے بڑے پارٹی لیڈر کی جُرات
ہی نہیں کہ وہ پارٹی سربراہ کے بیانات، فیصلے یا خیالات سے معمولی اختلاف
کرسکے یا کلمہ حق کہہ سکے۔
جو پارٹیاں اپنی پارٹی کے اندر جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان نہیں
چڑھاتی وہ حکومت میں آکر بھی جمہوری نظام کو نہیں چلاسکتی۔
|