پاکستان افغان میچ اور میری گزارش

بچوں کو ہمیشہ والدین کی سرپرستی درکار رہتی ہے لیکن جب بچے بڑے ہوتے ہیں تو نافرمان ہو ہی جاتے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ والدین انکو اپنے جدا نہیں کرتے…

اسی طرح پاکستان سرپرستی کر رہا ہے کہ یہ سمجھ دار ہو جائیں جلدی جلدی لیکن یہ مقصد نہیں کہ وہ اخلاق کو بھول جائیں....

ہر قوم, قبیلے, ملک میں کچھ ایسے افراد ہوتے ہیں تو بدنامی کا, شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اسی طرح کل کا پاکستان اور افغان میچ کا منظر ہے -

گنتی کے چند افغان شرپسندوں کی وجہ سے ہمیں پوری افغان قوم کو گالیاں دینے کا کوئی حق حاصل نہیں، روس اور امریکہ کے خلاف بھی تو ان ہی افغان نے جہاد کیا تھا اور کر رہے ہیں ،
طاغوت کی انکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی ہمت بھی انہی افغانوں میں ہے....
ایک طرف اگر اس قوم میں حامد کرزی جیسے غدار اور نمک حرام ہیں تو دوسری طرف نیک, اسلام کے داعی, بہادر, غیرت مند, بلندی اسلام کے لیے جانیں قربان کرنے والے مجاهد بھی اسی افغان قوم سے ہیں ،
ایک طرف اگر اشرف غنی جیسا کٹ پتلی اور سلیکٹڈ صدر ہے تو دوسری طرف گلبدين حکمت یار مجاہد جیسے لیڈر بھی تو ہیں جو پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں.
میرے بھائیوں تقسیم کے اس سازش کا ایندھن بننے سے خود کو بچائیں، نفرت اور تنگ نظری کی کو بڑھاوا دینے کی بجائے بھائی چارے، اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں.
پنجاب میں اپنا کاروبار کرنے والے زیادہ تر پاکستانی پشتون ہی ہیں انکو افغان سمجھ کر نفرت کا اظہار کریں گے تو آگ اپنے ہی گھر کو لگے گی
لہذا ایک طالب علم ہونے کے ناطے گزارش ہے کہ محبت سے نفرت کا جواب دیں....

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 558209 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More