سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ

‏‎اللہ جل شانہ نے قرآن میں محمد الخاتم اانبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو "اسوتہ حسنہ" قرار دیا ہے، اور آج دیکھو 1400 سو سال بعد غیر مسلم بھی مجبور ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کا عظیم ترین انسان، مصلح، راہنماء،سپہ سلار، اور عظیم محسن مانتی ہے۔

سیرت النبی ﷺ پہ کسی کتاب کا مطالعہ بڑا خوبصورت تجربہ ہے۔ ہر مضمون، ہر پہلو، ہر واقعے کے بعد آپ کی آقا ﷺ سے محبت کی تجدید ہوتی ہے۔ جیسے جیسے آقا ﷺ کی شخصیت آپ پہ کھلتی ہے ویسے ویسے آپ کے دل میں ایک آئیڈیل کا تصور مضبوط ہوتا جاتا ہے۔
‏‎‎
سیرت النبی ﷺ کے موضوع پہ پیر کرم شاہ صاحب کی تصنيف ضیا النبی ﷺ کا مطالعہ کیا ہے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ کتابوں میں اورحالات میں شاید ہی اس سے کوٸی خوبصورت کتاب ہو ,

گزشتہ ادوار میں ‏‎ابن ہشام کی کتاب سب سے جامع ہے لیکن اسکو پڑھنے سے پہلے, سمجھنے کے آسانی کے لیے کسی پاکستانی مصنف سے شروع کریں تاکہ سیرت مبارکہ کو مکمل سمجھ کر عمل بھی آسان ہو اور عقیدہ بھی مضبوط ہو جیسے روف صدیقی صاحب ,محسن انسانیت نسیم صدیقی صاحب کی , ہادی عالم ولی ریاض صاحب کی , بکس سیرت النبی ﷺ پہ نمایاں ہیں ,
بے شک ‏سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ دل کو نرم کرتا ہے۔

اہل علم ؤ دانش میری بات سے ان شاءاللہ ‏‎متفق ہوں گۓ کہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطالعہ سےرقت طاری ہو جاتی ہے,
‏‎
لیکن سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو محض کہانی بنا کر نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ اسے پڑھنے سے پہلے اور پڑھنے کے بعد اپنی زندگی کا جائزہ لینا چاہیے کہ
کتنی مثبت تبدیلیاں آئی ہے ؟ہم نے کتنا عمل کیا ہے ؟
ہم اسلام سے کتنے دور ہیں ؟
ورنہ "مہجورہ" کے مفہوم میں ہمارا یہ عمل بھی گردانہ جائے گا۔
‏‎
بیشک۔اللہ تک پہچنے کا ڈائریکٹ راستہ سیرت النبی ﷺ ہی ہے۔آپ زندگی کے کسی موڑ پہ کبھی بھٹک ہی نہیں سکتے۔

لہذا خود بھی اور اگر ہو سکے تو گھر میں روز پانچ منٹ تک خاندان کے تمام افراد کو متوجہ کر کے کسی بھی کتاب کا مطالعہ جسکو آپ پسند کرتے پڑھنے کا اہتمام کر لیں
ان شاء اللہ فاہدہ ؤ عمل آپ تصور ہی نہیں کر سکتے.

 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 463987 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More